حوثی سلامتی کونسل کی قرار داد کسی حیل و حجت کے بغیر قبول کریں گے - یمنی تجزیہ نگار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-24

حوثی سلامتی کونسل کی قرار داد کسی حیل و حجت کے بغیر قبول کریں گے - یمنی تجزیہ نگار

ریاض
اردو نیوز (سعودی عرب)
یمنی سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر محمد جمیح نے توقع ظاہر کی ہے کہ حوثی باغی کسی حیل، حجت کے بغیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر2216کو قبول کرلیں گے ۔ یہ ان کے لئے زریں موقع ہے فی الوقت بال ان کی فیلڈ میں ہے ۔ انہوں نے الجزیرہ سیٹلائٹ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات یہ ہیں کہ حوثیوں نے سلامتی کونسل کی قرار داد قبول کرلی ہے تاہم3دن کی مہلت طلب کی تھی جو جمعہ کو ختم ہوجائے گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق اطلاعات یہ ہیں کہ قاہرہ میں یمنی حکومت کے نمائندوں ڈاکٹر بکر القربی اور ایرانی سفیر کے درمیان کافی لمبی چوڑی گفت و شنید کے بعد معاملات طے پاگئے ہیں ۔ زیادہ تر معلومات اس انداز کی ہیں کہ حوثیوں نے اسلامی کونسل کی قرار داد پر عمل درآمد سے اتفاق کرلیا ہے ۔ محمد جمیح نے بتایا کہ فیصلہ کن طوفان آپریشن ختم ہوچکا ہے اور اب امید کی بحالی کا آپریشن شروع ہوچکا ہے ۔ یہ فیصلہ کئی علاقائی اور بین الاقوامی درجے کے ملکوں کے درمیان رابطوں کا نتیجہ ہے ۔ عالمی فریقوں نے اطمینان دلایا ہے کہ حوثی قرار داد منظور کرلیں گے اور وہ حوثیوں سے وعدے پورے کرائیں گے ۔ قرار داد کے بموجب حوثیوں کو اپ نے جنگجو شہروں سے نکالنے ہوں گے ہتھیار حوالے کرنے ہوں گے ۔ ریاستی اداروں کو خیر باد کہنا ہوگا صنعا اور ان تمام شہروں سے جن پر انہوں نے قبضہ کررکھا ہے نکلنا ہوگا ۔ جمیح نے خبر دار کیا کہ حوثی وقت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔ وہ عوام کو دھوکے دے رہے ہیں ۔ عام حوثی اپنی قیادت سے رابطے کھوچکے ہیں ۔ سلامتی کونسل نے عرب ممالک کی مجوزہ قرار داد منظور کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں