پی ٹی آئی
مرکزی حکومت نے ریاستوں کے گورنرس پر سفری تحدیدات عائد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہیں اپنی اپنی ریاست میں سال میں کم سے کم292دن موجود رہنا چاہیے اور صدر جمہوریہ کی منطوری حاصل کئے بغیر ریاست سے بارہ قدم نکالنا نہیں چاہئے۔ نریندر مودی حکومت کا یہ تازہ فرمان ایسے حالات میں جاری ہوا کہ مرکزی حکومت کے علم میں یہ بات آئی کہ بعض گورنرس قابل لحاظ مدت کے لئے وقت ریاست سے باہر گزار رہے ہیں ۔ وزارت داخلہ سے نیا18نکاتی ہدایت نامہ جاری ہوا جس میں وضاحت کی گئی کہ صدر جمہوریہ کی اجازت حاصل کئے بغیر دورہ کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ البتہ غیر معمولی اور ہنگامی حالات میں حصول اجازت ضروری نہیں ہوگی۔ دورہ سے قبل صدر کے سکریٹریٹ کو آگاہ کرنے کی پابندی نافذ رہے گی۔۔ اچانک اور لمحہ آخر میں مرتب سفری منصوبہ کی صورت میں اسباب کی وضاحت ضروری ہوگی ۔ بیرون ریاست دوروں کی درخواست روانگی سے چھ ہفتہ قبل راشٹر پتی بھون پہنچ جانی چاہئے۔ اندورن ملک دورہ کی درخواست کے لئے ایک ہفتہ قبل اطلاع دینی ضروری وہگی ۔ بیرون ملک کے دورہ کے لئے چھ ہفتہ قبل درخواست موصول ہوجانی چاہئے ۔ اوراس کے ساتھ دورہ کی نوعیت کی وضاحت( سرکاری یا نجی دورہ ) بھی لازمی ہوگی۔ درخواست وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نریپندرابسرا اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے نام روانہ کی جائے ۔ گورنروں کے نجی دوروں کو سرکاری دوروں سے موسوم نہ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ہر سرکاری دوروہ اور اس کی روداد کی تفصیلات، راج بھون کی جانب سے راشٹر پتی بھون کو روانہ کیاجانا ضروری ہوگا۔ اس میں غیر ملکی یا اندرون ملک دورہ کی کوئی قید نہ ہوگی۔ دونوں ہی صورتوں میں راشٹر پتی بھون کو آگاہ کرنے کا لزام برقرار رہے گا ۔ ایسے دوروں کی مدت365دن کے20فیصد دنوں(تقریبا73دن) سے متجاوز نہیں ہونی چاہئے ۔ غیر ملکی دوروں کی صورت میں درخواست چھ ہفتہ قبل صدر کے سکریٹریٹ کو مل جانی چاہئے ۔ گورنر پر فارن کنٹریپیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) کے علاوہ دورہ سے قبل کلیرنس حاصل کرنے کا لزوم ہوگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض گورنروں کی جانب سے مراعات کے بے جا استعمال کے کئی واقعات کا پتہ چلنے کے بعد ہی نریند رمودی حکومت نئے ضوابط وضع کرنے پر مجبور ہوگئی ۔
Governors now need President's nod to travel
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں