ہتھیار لابی میرے خلاف سرگرم - جنرل وی کے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-13

ہتھیار لابی میرے خلاف سرگرم - جنرل وی کے سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ نے آج مبینہ طور پر کہا کہ ہتھیاروں کی لابی کے ایما پر میڈیا کے ایک گوشہ کی جانب سے ان کے خلاف اندرونی طور پر چلائی جارہی ہے ۔ اور انہیں مغلوب کرنے کے لئے بعض افراد زائد وقت دیتے ہوئے کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے ۔ یہ صرف ایک اندرونی مہم ہے جس میں ہتھیار مافیا زیادہ دلچسپی لیتے ہوئے کام کررہی ہے۔ جس وقت میں فوجی سربراہ تھا یہ افراد مجھے مغلوب نہیں کرسکے ۔ اب وہ لوگ میرے خلا ف کام کررہے ہیں ۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ اس سازش میں ایک ملزم سینئر فوجی عہدیدار شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلے باتوں میں جاکر یہ نہیں کہوں گا ۔ کہ اس نے کس کے ساتھ تعلقات کی بنا پر مختلف فوائد حاصل کئے ہیں ۔ کئی ایک ایسے افراد ہیں جسے اس نے اجرت فراہم کی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ آپ میں کے چند صحافی اور چند لوگ ہیں جو وہ کہتا ہے اس پر لکھتے ہیں ۔ وہ 23مارچ کو ایک پروگرام میں پاکستان ہائی کمیشن جانے کے بعد پیدا ہوئے تنازعہ تبصرہ کررہے تھے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن میں اپنے دورے کے ساتھ یمن کے راحتی مہم کے موازنہ والے اپنے حالیہ تبصرہ پربھی وہ ایک بار پھر سے تنازعات میں پھنس گئے تھے ۔ بعد میں اس کو مسئلہ بنانے کے لئے ایک ٹی وی چینل کے خلاف اپنے تبصرے کو لے کر سنگھ تنازعہ میں پھنس گئے تھے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہتھیار لابی اب بھی ان کے خلاف سرگرم ہے ، انہوں نے کہا کہ ایسا ہی کچھ ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں