نیم تیز رفتار ریل - ہندوستان سے تعاون کرنے فرانس کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-12

نیم تیز رفتار ریل - ہندوستان سے تعاون کرنے فرانس کا عہد

پیرس
پی ٹی آئی
دہلی۔ چنڈی گڑھ ریلوے لائن کی رفتار کو200کلو میٹر فی گھنٹہ تک بڑھانے اور امبالہ اور لدھیانہ ریلوے اسٹیشنوں کی دوبارہ ترقی میں مدد کے لئے مطالعہ میں فرانس ، ہندوستان کا شراکت دار ہوگا۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں اسمارٹ شہروں کی تیاری میں بھی فرانس مدد کریگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدر فرانس فرانکوئس اولاند کے ساتھ کل ہوئی بات چیت کے نتائج میں یہ باتیں شامل ہیں۔ دونوں جانب سے ایک ریلوے پروٹوکول پر دستخط کئے گئے ، جس میں نیم تیز رفتار ریل کے لئے ہندوستان اور فرانس کی ریلویز کے درمیان باہمی تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ ہندوستانی ریلویز اور فرانسیسی قومی ریلویز دہلی۔ چنڈی گڑھ لائن کی کارکردگی کو200کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار رک بڑھانے کے ایک نیم تیز رفتار پراجکٹ پر کام کریں گے ، اس کے علاوہ پنجاب میں لدھیانہ اور امبالہ ریلوے اسٹیشنوں کو مزید عصری بنانے پر بھی وہ مشترکہ کام کریں گے ۔ مذکورہ لائن پر چندی گڑھ اور نئی دہلی کے درمیان چلائی جانے والی شتابدی ایکسپریس سب سے تیز رفتار ہے، جو فی الحال اوسطاً80کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ دونوں ممالک کے قائدین کے درمیان بات چیت کے بعد مشترکہ بیان میں ان پراجکٹس سے واقف کروایا گیا ۔ فرانس ، حکومت ہند کی جانب سے نشاندہی کئے گئے شہروں کی فہرست کے منجملہ اسمارٹ شہروں کو ترقی دینے کے لئے بھی ہندوستان کی مدد کرے گا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کل ہندوستانی اور فرانسیسی کمپنیوں کے سربراہوں کی ملاقات کے موقع پر سرمایہ کاری میں حائل بعض رکاوٹوں اور مسائل سے وزیر اعظم کو واقف کروایا گیا ۔ فرانسیسی تاجرین نے مودی کے دور سے قبل انہیں در پیش بعض مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے واضح ،شفاف اور مضبوط قواعد بنانے کامطالبہ کیا اور بعض مخصوص شعبوں میں ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس میں فرانسیسی کمپنیوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری مین دلچسپی کا اظہار کیا ۔ فرانس کے سرکردہ صنعت کار پال ہرمیلین نے کہا کہ ہندوستان میں بزنس کے طریقہ کار کا ایک مسئلہ ہے لیکن یہ مودی کے دور سے قبل کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے کسی کمپنی کو صاف و شفاف قواعد کی ضرورت ہوتی ہے ،اسے واضح اور مستحکم قوانین درکار ہوتے ہیں ۔

France to work with India on semi-high speed rail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں