مصر میں جاریہ سال پارلیمانی انتخابات کرانے کا عہد - السیسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-30

مصر میں جاریہ سال پارلیمانی انتخابات کرانے کا عہد - السیسی

میڈرڈ
اے ایف پی
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات جو حقیقتاً گزشتہ ماہ ہونے والے تھے، اب سال کے اختتام سے قبل ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہی جسے آج شائع کیا گیا ۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ انتخابات سال کے اختتام سے قبل منعقد ہوں گ ۔ انہوںنے المندواخبار کے دئیے گئے انٹر ویو میں کہی جسے ان کے سرکاری دورہ اسپین سے ایک دن قبل شائع کیا گیا ہے ۔ مصر کے پارلیمانی انتخابات 21مارچ سے منعقد ہونے والے تھے ، اور7مئی تک جاری رہیں گے ، لیکن دستوری عدالت کے فیصلہ کے بعض حصے غیر دستوری ہیں، انہیں ملتوی کردیا گیا ۔ سیسی کی جانب سے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو2013میں اقتدار سے بے دخل کردئیے گئے اس وقت عبدالفتح السیسی فوجی سربراہ تھے ، یہ نئی پارلیمنٹ کے لئے پہلے انتخابات ہوں گے۔ ناقدین السیسی پر الزام عائد کرتے ہیں کہ2014کے منتخب صدر ہیں تمام اپوزیشن کا صفایا کر کے با اختیار حکومتی نظام قائم کیا ہے، لیکن المندو کو بتایا کہ انہوں نے مصر کو خانہ جنگی میں جانے سے روک دیا ہے ۔ میں نے ایک مشکل سوال کا سامنا کیاہے، میرا رول90فیصد مصری عوام کو زندگی کی طمانیت اور سیکوریٹی دینا ہے، جنہوں نے شور شرابے کے خطرہ کا سامنا کیا ہے ۔ اگر میں ہر چیز ہونے کی اجازت دیتا تو کیا یوروپی مصریوں کی تنخواہیں ادا کرتا؟ زمینی حقائق کا جائزہ لئے بغیر میرا جائزہ لینے کی کوشش نہ کریں ۔ اگر ملک تباہ ہوتا ہے تو جس سے یوروپ اور خطہ کو تباہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مصر ، معراق، یا شام یا یمن نہیں ہے ان ممالک میں20ملین سے زائد افراد رہتے ہیں جب کہ ہمارے ملک کی آبادی90ملین ہے۔ میں وہی کرون گا جو مصری عوام کے تحفظ کے لئے ضروری ہے ۔ اور میں ایسے حالات پیدا ہونے کی اجازت نہیں دوں گا جس کا مجھے بعد میں افسوس کرنا پڑے ۔ اگر میں نے مداخلت نہ کی ہوتی تو ملک میں خانہ جنگی ہوجاتی ۔ اکسیسی نے مصر کے پہلے آزاد انہ منتخب قائد محمد مرسی کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا جنہیں گزشتہ ہفتہ عدالت نے20سال جیل کی سزا سنائی ، ان پر احتجاجیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائی کا الزام ہے ۔ مرسی ایک اسلام پسند لیڈر ہیں۔2011میں مطلع العنان حسنی مبارک کو تحریک انقلاب کے ذریعہ اقتدار حاصل کیا تھا، لیکن ایک سال بعد ہی مرسی کو اس وقت کے فوجی سربراہ السیسی نے سڑکوں پر ہونے والے احتجاج کے بعد اقتدار سے بے دخل کردیا تھا ۔ مصری حکام نے ان کی اقتدار کی بیدخلتی کے بعد مرسی کے1400حامیوں کو ہلاک کردیا اور15000سے زائد افراد جیل میں بند کردیئے گئے جب کہ سینکڑوں کو موت کی سزا دی گئی۔

Egypt's Sisi says parliamentary election to be held before year-end

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں