یو این آئی
کسانوں کی حالت کو نظر انداز کرنے پر جو ملک میں غیر موسمی بارش سے متاثر ہوئے ہیں ، وزیر اعظم کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے سے زیادہ بیرونی ممالک کا دورہ کرنے سے دلچسپی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، فرانس، جرمنی اور کینیڈا کے پہلے سے طے شدہ دورے میں مصروف ہیں ۔ انہیں کسانوں کے مسائل سے ذرہ برابر دلچسپی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرکزی وزیر نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا ہے اور مرکز کی جانب سے انہیں معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر بھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے راجستھان اور ہریانہ کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کی ہے جو بارشوں کی وجہ سے بھاری نقصانات کا شکار ہوئے ہیں، لیکن مودی یا ان کے وزرا کے پاس کسانون کے مسائل اور شکایات کی سماعت کے لئے وقت ہی نہیں ہے۔ جئے رام رمیش نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت اجناس کی اقل ترین قیمت فروخت کو منجمد کرنے اور سابق پی یو پی اے حکومت کی جانب سے کسانوں کو دئیے جانے والے معاوضہ سے دستبداری اختیار کرنے جیسے کسان دشمن فیصلے بھی کررہی ہے ۔ رمیش نے کہا کہ مرکز کی جانب سے معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر قابل مذمت ہے اور اس کی وجہ سے بی جے پی حکومت کے کسانوں کے تئیں بی حس روےے کی عکاسی ہوتی ہے ۔ پہلی مرتبہ اس بات کا افشائ کرتے ہوئے کہ مرکزی حکومت گیہوں درآمد کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو گیہوں کی کم پیداوار کا اندیشہ ہے ، جب کہ اس کی خریداری بھی کم کی جارہی ہے ۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ غیر موسمی بارش کی وجہ سے اجناس اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں یقینا اضافہ ہوگا، سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت عام آدمی کو کوئی بھی راحت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اچھے دن کا وعدہ کیا ہوا؟
Anti-farmer Modi a liar, interested only in his foreign tours, says Jairam Ramesh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں