ریزرو بنک کی پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں - گورنر آر بی آئی رگھو رام راجن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-08

ریزرو بنک کی پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں - گورنر آر بی آئی رگھو رام راجن

ممبئی
پی ٹی آئی
اندورن3ماہ دو مرتبہ شرحوں میں کمی کے بعد آر بی آئی نے اپنی پالیسی شرحوں کو غیر متبدل رکھا ۔ جس سے صنعت کار اور صارفین کو مایوسی ہوئی لیکن فنڈس کے اعلیٰ قیمت کی بنیاد پر منفعت کی عدم منتقلی پر گورنر آر بی آئی رگھو رام راجن کی جانب سے بینکوں کو نامعقول قرار دینے پر ذاتیات پر مبنی الفاظ کی جنگ شروع ہوگئی ۔ آر بی آئی نے غیر موسمی بارش کے غذائی اجناس کی شرحوں پر اثر کے خطرہ کے باوجود اپنی پہلی مالیاتی پالیسی پر حالیہ مالی نظر ثانی کے دوران جوں کا توں موقف برقرار رکھا ، ریپو شرحیں جس میں ریزروبینک آف انڈیا کی جانب سے بینکی نظام کو قرض دیاجاتا ہے 7۔5فیصد پر برقرار رہے۔ اور رقمی جمع بندی کا تناسب جو سٹرل بینک میں جمع کیا جاتا ہے ہنوز4 فیصد پر برقرار رہا ۔ جب کہ بینکی شرح بھی 8۔5فیصد پر برقرار رہی ۔ اعلیٰ بینکرس نے تاہم اس کہا کہ اس قرضوں کی شرح میں کمی کے لئے وقت لگے گا جو ان کے مطابق اس کے لئے 2تا3 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا ۔ رگھو رام راجن نے کہا کہ میں کریڈیٹ میں اضافہ کا نیم دلانہ ماحول محسوس نہیں کرتا ۔ بینکس رقومات پر منحصر ہیں اور ان کے رقومات کی مشغولیت کی مارجینل شرح گر رہی ہے ۔ کیاان کی قیاس آرائیاں غیر معقول نہیں ہیں۔راجن نے مصالحانہ مالیاتی پالیسی کا وعدہ کرتے ہوئے راجن نے اشارہ دیا کہ شرحوں میں کمی میں آگے بڑھانا موزوں میکرواکنامک ڈاٹا پر منحصر ہے۔ آر بی آئی نے آج بینکوں کو شرح قرض میں مرکزی بینک کے خطوط پر کمی لانے کی اجازت دیتے ہوئے زور دیا کہ بینکس اس پر فوری عمل آوری شروع کریں گے کیونکہ اس معیشت کے لئے بہتر ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ابھی تک شرحوں میں کمی سے بہت ہی قلیل تبدیلی ہوئی ہے ۔ ہم اس تبدیلی کے عمل کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔ آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن نے اولین دو ماہی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ یہ تبدیلی ہوکر رہے گی اور اگر اس تبدیلی عنقریب وقوع پذیر ہونے کے منتظر ہیں جو معیشت کے لئے بہتر ہے ۔ تاہم آر بی آئی نے ماہ جنوری سے پالیسی شرح کو0۔50تک کم کردیا ہے ۔ بینکوں کو ہنوز اس کے فوائد کو قرض داروں تک پہنچانا ہے ۔ سال16-2015کے لئے اپنی اولین دو ماہی پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے راجن نے موجودہ حالت کو بدستور برقرار رکھا ۔ لیکن امید ظاہر کی کہ مسابقتی دباؤ اور سہل انداز میں مالیہ کی فروانی کی صورت میں بینکس قرض داروں کی شرحوں میں کمی کی طرف راغب کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہل اندازی میں مالیہ کی فراوانی کی صورت میں بینکس حالیہ دنوں میں پالیسی شرحوں میں کمی کومنتقل کرسکتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے پیداواری شعبہ کی مالی حالت بہتر ہوسکے گی ۔ آر بی آئی نے کہا کہ وہ اپنی مصالحانہ مالی پالیسی کو برقرار رکھے گی ۔ آر بی آئی قرضوں کی شرح میں تبدیلی سے ہونے والی تبدیلی کی منتظر ہے ۔

RBI monetary policy review: Raghuram Rajan keeps repo rate unchanged at 7.50%

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں