غیر موسی بارش سے متاثرہ کسانوں کی امداد - پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے حکومت پر کانگریس کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-22

غیر موسی بارش سے متاثرہ کسانوں کی امداد - پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے حکومت پر کانگریس کا الزام

نئی د ہلی
یو این آئی
کانگریس نے غیر موسمی بارش کے سبب فصلوں کے نقصان کے بارے میں حکومت پر گمراہ کن اطلاع دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی حکومت پارلیمنٹ اور ملک کو اس سلسلے میں گمراہ کررہی ہے اس لئے اس کے خلاف استحقاق شکنی کا معاملہ بنتا ہے۔ کانگریس کے سینئر ترجمان شکیل احمد نے یہاں پارٹی کی معمول کی بریفنگ میں کہا کہ حکومت نے پہلے بتایا کہ181لاکھ ہیکٹر کھیتی کو نقصان پہنچاہے ۔ اس کے بعد یہ اطلاع دی گئی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا ہے جس کے مطابق106لاکھ ہیکٹر اراضی پر فصل برباد ہوئی ہے لیکن کسانوں کے حالات پر ضابطہ193کے تحت کل لوک سبھا میں ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ صرف86کروڑ ہیکٹر اراضی پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ مسٹر احمدنے اسے غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کو دھوکہ دینے کا طریقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقہ سے منتخب حکومت سے اس طرح کی توقع نہیں کی جاتی ہے ۔ انہوں نے اسے ملک کو گمراہ کرنے والی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر استحقاق شکنی کا معاملہ بنتا ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا کانگریس یہ معاملہ اٹھائے گی ، تو انہوں نے کیا کہ اس سلسلے میں فیصلہ پارٹی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوٹ بوٹ والی حکومت سچائی چھپارہی ہے ۔

Congress Finds Farmers Issue Strong Plank to Corner Rich

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں