مسرت عالم کی گرفتاری اور ترال ہلاکتوں پر جمو ں و کشمیر میں پرتشدد جھڑپیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-18

مسرت عالم کی گرفتاری اور ترال ہلاکتوں پر جمو ں و کشمیر میں پرتشدد جھڑپیں

سری نگر
پی ٹی آئی
سری نگر کی گلیوں میں آج ترال میں دونوجوانوں کی ہلاکت کے سلسلہ میں تشدد پھوٹ پڑا ۔ آج ہی علیھدگی پسند قائد مسرت عالم کو غداری کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ۔ احتجاجیوں نے قومی پرچم لہرایا اور سیکوریٹی فورسیس سے ان کی جھڑپیں ہوئیں ۔ سرمائی دارالحکومت نے نوہٹہ علاقہ میں جنگی زون جیسا منظر دکھائی دیا جہاں نقاب پوش احتجاجیوں نے ترنگے کو نذر آتش کیا اور سیکوریتی فورسیس سے ان کی جھڑپیں ہوئیں جن میں تقریبا12افراد بشمول دو پولیس ملازمین زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ احتجاجیوں کو پولیس پر سنگباری کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی، اشک آور گیس اور پر تشدد ہجوم کو منتشر کرنے طاقت کا استعمال کیا۔ اعتدال پسند حریت قائد عمر فاروق نے فوج پر الزام عائد کیا کہ اس نے نوجوانوں کو دہشت گردی کا لیبل لگا کر ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ حکومت کو سرکاری دہشت گردی ختم کرنی ہوگی۔ ترال اور متصلہ علاقوں سے بھی سنگباری کی اطلاعات ملی ہیں۔ سید علی شاہ گیلانی کی زیر قیادت حریت نے ترال مارچ کی اپیل کی تھی۔ عمر فاروق کی اعتدال پسند حریت کانفرنس نے بھی اپنا احتجاج منظم کیا۔ گیلانی نے ترال ہلاکتوں اور پولیس کارروائی کے خلاف کل پوری وادی میں ہرٹال کی اپیل کی ہے ۔ قبل ازیں دن میں مسرت عالم کو جو گیلانی کے امکانی جانشین کی حیثیت سے دیکھے جارہے ہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ مسرت کی گرفتاری چہار شنبہ کو ایک ریالی میں جہاں وہ موجود تھے موافق پاکستان نعرہ بازی اور پاکستانین پرچم لہرائے جانے پر ملک بھر میں برہمی پر عمل آئی ۔ گیلانی اور مسرت کو کل رات سے یہاں نظر بند رکھا گیا ۔ 45سالہ سخت گیر قائد کو صبح سری نگر کے ہبہ کدل علاقہ سے اس کے مکان سے گرفتار کیا گیا ۔ ایسا لگتا ہے کہ مرکز نے اس کی گرفتار یر پر زور دیا تھا۔ پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت کے زیر اقتدار ریاست کی صورتحال پر مرکز نشانہ تنقید بنا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا تھا کہ ہندوستان کے اتحاد اور سلامتی کو بہر صورت برقرار رکھاجائے گا ۔ کسی کو بھی اسے توڑنے نہیں دیاجائے گا ۔ راج ناتھ سنگھ نے چہار شنبہ کی رات چیف منسٹر مفتی سعید کو فون کیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔ مسرت عالم کی گرفتاری حریت کے ترال مارچ سے قبل عمل میں آئی ۔ یو این آئی کے بموجب آج کے دن تیزی سے تبدیلیاں واقع ہوئیں ۔ کشمیری علیحدگی پسند قائد مسرت عالم کو گرفتار کرلی اگیا اور ترال چلوریالی ناکام کردی گئی ۔ سیکوریٹی فورسیس نے آنسو گیس شل برسائے اور مظاہرین کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا جو جنوبی کشمیر کے ضلع میں سڑکوں پر نکل آئے تھے ۔ جیسے ہی جمعہ کی نماز ختم ہوئی سینکڑوں لوگ ترال ٹائون کی سڑکوں پر نکل آئے ۔ اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرنے لگے۔ مظاہرین اور سیکوریٹی فورسیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ اسی دوران پاکستان نے کشمیری علیحدگی پسند قائدین کے خلاف ہندوستانی حکام کے الزامات کو بوگس اور غیر قانونی قرار دے کر خارج کردیا ہے ۔

Clashes in Kashmir over Tral killings, Masarat's arrest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں