چتور فائرنگ - 5 نعشوں کا تازہ پوسٹ مارٹم کرنے ہائی کورٹ کے احکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-18

چتور فائرنگ - 5 نعشوں کا تازہ پوسٹ مارٹم کرنے ہائی کورٹ کے احکام

حیدرآباد
پی ٹی آئی
حیدرآباد ہائی کورٹ نے آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے سیشا چلم میں پولیس فائرنگ میں ہلاک مزید پانچ افراد کی نعشوں کے تازہ پوسٹ مارٹم کروانے کی ہدایت دی ہے ۔ عدالت نے ٹاملناڈو کے لیبر سسی کمار کا پوسٹ مارٹم کروانے ان کی اہلیہ کی درخواست پر یہ حکم دیا تھا ۔ چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور جسٹس پی وی سنجے کمار پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے آج اس انکائونٹر میں ہلاک بیس افراد میں سے مزید پانچ افراد کے رشتہ داروں کے عدالت سے رجوع ہونے پر یہ حکم دیا ۔ ان افراد نے ان کے رشتہ داروں کی نعشوں کی تازہ پوسٹ مارٹم کی خواہش کی تھی۔ پوسٹ مارٹم کی خواہش اس الزام کے ساتھ کی گئی تھی کہ فائرنگ کا واقعہ آندھرا پردیش اسپیشل ٹاسک فورس کی جانب سے بہیمانہ اور منصوبہ بند قتل ہے ۔ ہائی کورٹ نے حکومت آندھرا پردیش کو ہدایت دی کہ سسی کمار کی نعش کا تازہ پوسٹ مارٹم کیاجائے ۔ سسی کمار کی اہلیہ منی یمال کے وکیل نے دیگر پانچ افراد کے تازہ پوسٹ مارٹم کی خواہش کی تھی تاہم عدالت نے احکام جاری کرنے سے انکار کردیا کیونکہ متعلقہ رشتہ دار عدالت سے رجوع نہیں ہوئے ۔ می یمال کے وکیل کے بالو نے آج مزید چار افراد کی بیویوں اور ایک کی ماں کی طرف سے ایسی ہی درخواست داخل کی جس پر ہائی کورٹ نے عثمانیہ ہاسپٹل یا پھر گاندھی ہاسپٹل کے طبی ماہرین کی ٹیم کو ان پانچوں نعشوں کے پوسٹ مارٹم کے لئے چینائی روانہ ہونے کی ہدایت دی تھی۔ تمام چھ نعشیں جس میں سائی کمار کی بھی ہے ، ٹاملناڈو کے تیروناملائی ضلع کے سرکاری دواخانہ میں رکھی گئی ہے ۔ ججس نے ٹاملناڈو کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ میڈیکل ٹیموں کی سلامتی کو یقینی بنائیں ۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹس پیر کو عدالت میں مہر بند لفافہ میں پیش کی جائے گی ۔

Chittoor firing: HC orders fresh post-mortem of 5 victims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں