درگاہ اجمیر شریف کے لئے بارک اوباما کا نذرانہ عقیدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-19

درگاہ اجمیر شریف کے لئے بارک اوباما کا نذرانہ عقیدت

ممبئی
آئی اے این ایس
حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی803ویں عرس تقاریب لئے جن کا پیر سے آغاز عمل میں آرہا ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے ایک چادر نذرانہ کی ہے ۔ اجمیر کے چشمی فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر حاجی سید سلمان چشتی نے بتایا کہ ایک ہفتہ طویل عرس تقاریب کے پہلے دن درگاہ شریف پر اوباما کی جانب سے ایک سرخ چادر پیش کی جائے گی جو مکمل طور پر کشیدہ کاری سے مزین ہوگی ۔ یہ چادر جمعہ کی صبح امریکی سفیر رچرڈ ورما، ڈپٹی چیف آف مشن ، مائیکل پلیٹیر اور دیگر عہدیداروں نے حکومت امریکہ اور اوباما کی جانب سے حاجی چشتی کو حوالے کی ہے ۔ اور ان سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسے درگاہ اجمیر شریف پر چڑھا دیں ۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے27ویں جانشین حاجی چشتی نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر بتایا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے اور لائق خیر مقدم لمحہ ہے ۔ کسی غیر جنوب ایشیائی ملک کے سربراہ کی جانب سے پہلی مرتبہ درگاہ اجمیر شریف پر نذرانہ عقیدت پیش کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کئی جنوب ایشیائی ممالک بشمول پاکستان اور سری لنکا کے صدور اور وزرائے اعظم کی جانب سے روانہ کی جانے والی ایسی چادریں بے حد احترام اور وقار کے ساتھ وصول کی جاتی ہیں ۔ پاکستان اور سری لنکا سے ہر سال ایسی چادریں روانہ کی جاتی ہیں ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی غیر جنوبی ایشیائی ملک کے سربراہ نے درگاہ اجمیر شریف کے لئے چادر روانہ کی ہے جس کی وجہ سے عالمی امن کے لئے ایک نئے رجحان کا آغاز ہوگا ۔ انہوں نے کہا امریکی صدر کی جانب سے روانہ کی گئی چادر پیر کے دن11بجے درگاہ اجمیر شریف پر پیش کی جائے گی۔

Richard Verma presents 'chadar' sent by Obama at Ajmer Sharif Dargah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں