آج یمن سے تمام ہندوستانیوں کے انخلا کا امکان - وزیر دفاع پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-07

آج یمن سے تمام ہندوستانیوں کے انخلا کا امکان - وزیر دفاع پاریکر

ممبئی
پی ٹی آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ آج شام تک تقریباً تمام ہندوستانیوں کا یمن سے انخلائ عمل میں لالیاجائے گا اسی اثناء دیگر25ممالک جن میں امریکہ، بنگلہ دیش اور عراق وغیرہ شامل ہیں اپنے شہریوں کے یمن سے اپنے وطن واپسی کے ضمن میں ہندوستان کی مدد طلب کی ہے ۔ وہیں پاکستان کی جانب سے تا حال اس نوعیت کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے اس کے باوجود ہندوستان نے انخلائ کے دوران کئی پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے ۔ پاکستان نے بھی المکلائ سے11ہندوستانیوں کے انخلائ میں مدد کی ہے۔ وزیر دفاع نے انخلائ کے ضمن میں شاندار کارکردگی انجام دی ہندوستانی بحریہ کی ستائش کی۔ ممبئی میں اپنی نوعیت کی پہلی"اسکارپین" آبدوز کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے یہ بات کہی ۔ آپریشن"راحت" کے تحت آج1052ہندوستانی وطن لوٹے اس طرح تا حال جنگی حالات سے گزر رہے یمن سے تقریبا3300ہندوستانیوں کا کامیاب انخلائ عمل میں لایاجاچکا ہے ۔ صنعائ سے بذریعہ ایئر اندیا574کے علاوہ الحدیدہ سے آئی این ایس ممبئی کے ذریعہ479پر مشتمل گروپ ہندوستان پہنچا ۔ یہ بات وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتائی۔ یمن میں پھنسے ہندوستانیوں کی تعداد تقریباً5ہزار بتائی گئی ہے۔ جن میں ایک ہزار ایسی خواتین ہیں جو یمنی شہریوں کے ساتھ شادی کر کے وہین مقیم ہیں۔ یمن کے شہر صنعا میں ہندوستانیوں کی تعداد تقریباً تین ہزار ، ایڈن میں تقریباً554کے علاوہ دیگر مقامات پر298بتائی جارہی تھی ۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ انخلائ کے ضمن میں "آپریشن راحت" کے تحت ہندوستانی بحریہ نے شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تا حال زائد از تین ہزار ہندوستانیوں کے علاوہ دیگر کئی غیر ملکی افراد کومحفوظ مقامات تک پہنچایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی مزاحمت و نقصان کے بحریہ نے یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔ یاد رہے کہ اس آپریشن کا آغا30مارچ کو ہوا تھا ۔ بحریہ نے اپنے مختلف جہاز جسمیں آئی این ایس ترکش ، آئی این ایس ممبئی اور آئی این ایس سمترا استعمال کئے ۔ اسکے علاوہ انڈین ایئر فورس کی جانب سےC17گلوب ماسٹر ایئر کرافٹ کا بھی استعمال کیا گیا جس کے ذریعہ یمن سے جیبوٹی پہنچے ہندوستانیوں کو اپنے وطن واپس لایا گیا۔

All Indians to be brought back from Yemen today: Manohar Parrikar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں