قابل نفرت جرائم پر 16 تا 18 سال کے ملزمین سے رعایت نہیں - مرکزی کابینہ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-23

قابل نفرت جرائم پر 16 تا 18 سال کے ملزمین سے رعایت نہیں - مرکزی کابینہ کا فیصلہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج ایک پارلیمانی پیانل کی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہوئے نفرت کے قابل جرائم کے لئے16سے18سال کی عمر کے نابالغوں کے خلاف بالغ افراد سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ چلانے کی تجویز کو منظوری دے دی ۔ وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ کابینہ نے جوینائل جسٹس ایکٹ میں ترامیم کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت16سے18سال کے درمیان کے عمر کے نابالغ بچوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے ملزم ہونے کی صورت میں تعزیرات ہند کے تحت مقدمہ چلایاجائے گا ۔ دو ہفتہ قبل یہ مسئلہ کابینہ سے رجوع کیا گیا تھا لیکن لمحہ آخر میں اسے ایجندہ سے نکال دیا گیا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزراء کا ایک غیر رسمی گروپ اس مسئلہ کا جائزہ لے گا۔ پارلیمنٹ کی اسٹینڈنغ کمیٹی کی سفارشات مسترد کرتے ہوئے خواتین و اطفال کی بہبود سے متعلق وزارت نے اس تجویز پر عمل کرنے کافیصلہ کیا ۔ سپریم کورٹ نے بھی حال ہی میں خیال ظاہر کیا تھا کہ جوینائل جسٹس ایکٹ کی بعض دفعات پر ان معاملات میں نظر ثانی کی ضرورت ہے جن میں ملزمین عصمت ریزی، قتل، ڈکیتی ، اور تیزاب کے حملے جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ کابینہ کے کئی وزراء نے اس تجویز کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ عصمت ریزی جیسے جرائم کے ملزم کے ساتھ بالغ کی طرح کا سلوک کیاجانا چاہئے ۔ ایک وزیر نے اجلاس کے بعد یہ بات بتائی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں