2/مارچ نئی دہلی پی ٹی آئی
وزارت داخلہ نے متنازعہ مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون کی منسوخی کے خلاف سفارش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی کابینی کمیٹی برائے سلامتی کوپیش کردہ رپورٹ میں وزارت نے کہا کہ جسٹس بی بی جیون ریڈی کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کردیاجائے ۔ جسٹس ریڈی کمیٹی نے افسپا کو ظلم کی علامت سے تعبیر کرتے ہوئے اس قانون کو منسوخ کردینے کی سفارش کی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا’’ ہم نے جسٹس جیون ریڈی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کردینے مرکزی کابینہ سے سفارش کی ہے ۔‘‘وزارت دفاع بھی اس قانون میں نرمی کی مخالف ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں سرگرم افواج کو افسپا کی وجہ سے ہراسانی سے تحفظ ملتا ہے ۔ منی پور میں ایک خاتون کی آسام رائفلس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد اٹھنے والے زبردست احتجاج کے بعد2004میں مذکورہ کمیٹی کورٹ کے سابق جج جسٹس جیون ریڈی کی قیادت قائم کی گئی تھی ۔ 5رکنی کمیٹی نے147صفحات پر مشتمل رپورٹ میں افسپا کو منسوخ کرنے کی سفارش کی ۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں