ملک میں سوائن فلو سے مزید 40 اموات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-03

ملک میں سوائن فلو سے مزید 40 اموات

ملک میں سوائن فلو نے مزید40افراد کی جانیں لے لیں، جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد1115ہوگئی جب کہ جملہ متاثرین کی تعداد20ہزار سے زیادہ ہوگئی ۔ وزارت صحت نے بتایا کہ یکم مارچ کوH1N1وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد1115ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد20ہزار795ہے۔ دہلی اور دوسرے مقامات پر زبردست بارش کے بعد وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس بات کی جانچ کرنا مشکل ہے کہ آیا اس بارش کا سوائن فلو کے واقعات پر کوئی اثر پڑے گا۔ تاہم حکام نے بتایا کہ مانسون کے دوران وائرس پھیلتا ہے اور یہ ممکن ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ہم نے اس بیماری کی شدت میں جو کمی دیکھی تھی وہ شاید جاری نہ رہ سکے ۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں سوائن فلو سے275افراد فوت ہوئے جہاں اب تک4614افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ راجستھان میں مزید چھ اموات ہوئیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد267ہوگئی جب کہ اس وائرس سے ریاست میں5610افرا د متاثر ہوئے ۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس نے160افراد کی جانیں لے لیں جہاں1054لوگ متاثر ہوئے ۔ مہاراشٹرا میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر152ہوگئی اور وہاں1789افراد متاثر ہیں۔ تلنگانہ اور پنجاب میں اس بیماری نے اب تک بالترتیب57اور44جانیں لے لی ہیں۔

40 more dead as swine flu toll climbs to 1115

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں