اتم کمار ریڈی نے تاہم اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انحراف کے مسئلہ سے موثر ڈھنگ سے نمٹ لیں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ انتخابات سے قبل ٹی آر ایس نے ہماری توہین کی اور دلتوں کو تین ایکر اراضی کی فراہمی، مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمتوں میں 12فیصد تحفظات اور اہل خاندانوں کو دو بیڈ روم کے مکانات کی فراہمی کا وعدہ کیا ۔ ہم ٹی آر ایس کو اپنے وعدوں کی تکمیل کے لئے مجبور کردیں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت اپنے اقتدار کے نو ماہ میں تمام انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے ۔53سالہ اتم کمار ریڈی نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونے کے گریجویٹ ہیں، اوروہ قبل ازیں انڈین ایر فورس میں ایک آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ مگ21اور مگ23جیسے طیارے اڑا چکے ہیں ۔ انہوں نے صدر جمہوریہ کے اے ڈی سی اور کمپٹرولر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں مسلح افورسس سے سبکدوشی اختیار کرتے ہوئے1994میں سرگرم سیاست میں شمولیت اختیار کرلی ۔، تلنگانہ پردیش کانگریس کے نئے صدر اتم کمار ریڈی اسمبلی میں ضلع نلگنڈہ کے حلقہ حضور نگر کی نمائندگی کرتے ہیں۔وہ چوتھی مرتبہ رکن اسمبلی بنے ہیں ۔ متحدہ آندھر اپردیش میں وہ ریاستی وزیر امکنہ تھے۔ وہ حلقہ اسمبلی کوداڑ اور حلقہ حضور نگر سے دو مرتبہ منتخب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے آل پارٹی اسمبلی کمیٹی کے ہائی پروفائل اور با وقار صدر کے عہدہ پر بھی خدمات انجام دیں۔ یہ کمیٹی متحدہ آندھرا پردیش میں سرکاری ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح جیسے حساس مسائل سے نمٹ چکی ہے۔ اتم کمار ریڈی کی اہلیہ پدما وتی بھی ایم ایل اے ہیں۔
منصف نیوز بیورو کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب اتم کمار ریڈی (ایم ایل اے) جنہیں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے ، 6مارچ کو گاندھی بھون میں اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ اتم کمار ریڈی نے انہیں پارٹی صدر مقرر کئے جانے پر صدر اے آئی سی سی سونیا گاندھی سے آج نئی دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور اپنی اس نئی ذمہ داری کو پوری وفاداری اور ریانتداری سے نبھانے کا عہد کیا۔
Former IAF fighter pilot becomes new Telangana PCC chief
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں