اعتماد نیوز
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ملک میں فرقہ وارانہ فضا کو مکدر کرنے کی متواتر کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ بورڈ نے ملک کے سیکولر کردار کو بنائے رکھنے بڑے پیمانے پر عوامی تحریک کی تجویز پیش کی۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کے 24 ویں سالانہ اجلاس سے قبل بورڈ کی عاملہ اجلاس کا آج شامل راجستھان کے شہر جئےپور میں آغاز ہوا۔ معتمد عمومی جناب عبدالرحیم قریشی نے اس وقت مسلم پرسنل لا کو لاحق چند قانونی خطرات ، ہندو توا عناصر کے پروگرام گھر واپسی ، ذبیحہ گاؤ، راجستھان کے اسکولوں میں سوریہ نمسکار کو لازمی قرار دینے ، کیرالا ہائیکورٹ میں پرسنل لا سے متعلق مقدمہ ، نکاح کی حد عمر جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ ان کے ابتدائی خطبہ کے بعد مباحث شروع ہوئے۔
جسٹس ریٹائرڈ شاہ محمد قادری (حیدرآباد) نے چند متنازعہ قوانین سے متعلق اپنی رائے پیش کی۔ عاملہ کے اجلاس میں مولانا کلب صادق (نائب صدر) ، مولانا نظام الدین (جنرل سکریٹری)، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (جوائنٹ سکریٹری) ، مولانا سلمان حسنی ندوی ، مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ، مولانا عبدالوہاب خلجی ، محترمہ اسما زہرہ اور دوسروں نے شرکت کی۔ بورڈ کا عام اجلاس 21/مارچ کو منعقد ہوگا جس میں اہم اعلانات کی توقع ہے۔۔ کربلا میدان میں اتوار کی شام جلسہ عام کے ساتھ یہ سہ روزہ اجلاس اختتام کو پہنچے گا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں