رائل سیما کو معقول مقدار میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا - نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-21

رائل سیما کو معقول مقدار میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا - نائیڈو

حیدرآباد
ایس این بی
وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے رائیلسیما کے عوام کو تیقن دیا ہے کہ ان کی حکومت عوام کو پینے اور مویشیوں کو پلانے جیسی ضروریات کی تکمیل کے لیے معقول مقدار میں پانی فراہم کرے گی۔
نائیڈو نے کہا کہ کم بارش ، کم فصل اور دیگر کو پیمانہ بناتے ہوئے ریاست کے سات اضلاع کے 238 منڈلوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا۔ 2014-15 مالی سال میں اوسط سے 33 فیصد کم بارش رجسٹر کی گئی جبکہ اننت پور تمام سات اْضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
نائیڈو نے ایوان کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے خشک سالی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے 1532 کروڑ روپے مالی امداد جاری کرنے مرکزی حکومت سے خواہش کی ہے۔ اور مرکزی حکومت نے حالات کا تجزیہ کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک بین وزارتی پینل تشکیل دیا ہے جو عنقریب آندھرا پردیش کا دورہ کرے گا۔
نائیڈو نے وضاحت کی کہ حکومت کی جانب سے چتور، اننت پور ، کڑپہ ، پرکاشم ، نیلور ، کرنول اور کرشنا اضلاع میں تقریباً 10 ہزار مواضعات کو 124 کروڑ کی لاگت سے پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

enough drinking water will be provided to Rayalaseema, Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں