پی ٹی آئی
جموں و کشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں آج صبح "فدائین" عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے جو فوجی یونیفارم میں ملبوس تھا ، مقامی پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا۔ سیکوریٹی عملہ کے 3 ارکان ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے جن میں ایک ڈی ایس پی شامل ہے۔ سیکوریٹی فورسس کے ساتھ انکاؤنٹر میں فدائین اسکواڈ کے دو ارکان بھی جو پولیس اسٹیشن میں گھس آئے تھے ، مارے گئے۔
11 زخمیوں بشمول ڈی ایس پی کو ہسپتال میں شریک کروا دیا گیا ہے۔ بعض اہم دستاویزات اور اسلحہ و گولہ بارود کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ایک زخمی کانسٹبل نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے جموں سے پٹھان کوٹ جانے والی ایک جیپ کو چیکنگ کے بہانے روک کر اس کا اغوا کر لیا اور پولیس اسٹیشن کی جانب اسی جیپ کے ذریعہ راہ فرار اختیار کی اور پھر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ایک سپاہی کو ہلاک کر دیا۔
پٹھان کوٹ شاہراہ کو بطور احتیاطی اقدام بند کر دیا گیا ہے اور اطراف کے سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ڈی جی پی جموں و کشمیر سے فون پر بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے معتمد داخلہ کو صورتحال پر قریبی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ آج کے حملہ کا تذکرہ جموں و کشمیر اسمبلی میں بھی ہوا اور اپوزیشن ارکان نے حکومت سے وضاحت طلب کی۔
Militants storm Kathua's police station
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں