سوائن فلو سے مشہور تھیٹر شخصیت فوت - ملک میں مہلوکین کی تعداد 1319 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-08

سوائن فلو سے مشہور تھیٹر شخصیت فوت - ملک میں مہلوکین کی تعداد 1319

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک میں سوائن فلو کے باعث ایک مشہور ٹھیٹر شخصیت کے بشمول مزید30افراد فوت ہوگئے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد1300سے زیادہ ہوگئی جب کہ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اس بیماری سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس بیماری سے1319افراد فوت ہوچکے ہیں جب کہ مختلف ریاستوں میں متاثرہ افراد کی تعداد6مارچ تک24661رہی۔ ایک مشہور تھیٹر شخصیت اور آگرہ یونیورسٹی کے بیرونی زبانوں کے شعبہ کے سابق صدر جتیندر راگھونشی آج دہلی کے ایک ہاسپٹل میں سوائن فلو کے باعث فوت ہوگئے ۔ وہ سی پی آئی کے ایک سرگرم رکن بھی تھے۔ ملائم سنگھ یادو کو بے چینی اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر گر گاؤں کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ ہاسپٹل کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایاکہ ان کے نمونے ٹسٹ کے لئے روانہ کئے گئے ہین ۔ ان میں سوائن فلو کی علامات پائی گئیں لیکن فی الحال کچھ بھی نہیں کہاجاسکتا اور رپورٹس کا انتظار ہے ۔ مختلف ریاستوں سے وزارت صحت کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق اس بیماری سے سب سے زیادہ اموات گجرات میں ہوئیں جن کی تعداد324ہے۔ راجستھان 305ہے جب کہ مدھیہ پردیش میں186اموات ہوئیں ۔ اس دوران بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور سوائن فلو کے علاج کے بعد ممبئی کے ایک ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیاگیا۔

a noted theatre personality, have died due to swine flu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں