یو این آئی
جرمنی کالفتھا نسا طیارہ فرانس کے ایک دور دراز علاقہ میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ جس میں سوار تمام150مسافرین ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں گزشتہ چالیس برسوں کے دوران اب تک کا یہ بد ترین فضائی حادثہ ہے ۔ جرمن ونگز نامی کمپنی نے بتیاا کہ ایر بسA320برف سے گھرے پہاڑٰ علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس میں144اسپینی اور جرمن مسافرین کے لئے عملہ کے چھ ارکان سوار تھے جو بارسیلونا سے مغربی جرمنی شہر ڈسلڈرف جارہے تھے ۔ دوران پرواز فرنچ الپس کے مقام پر جونائس شہر سے تقریباً100کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ، یہ جہاز گر کر گباہ ہوگیا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق یہ واقعہ سہ پہر ڈھائی بجے پیش آیا ۔ فرانسیسی عہدیداروں کے مطابق پرواز کے52منٹ کے بعد طیارے والس نے کہا ہے کہ اس حادثہ کا سبب فی الحال نامعلوم ہے۔ حادثہ کا شکار ہونے والا طیارہ ایئر بس اے320تھا جو چوبیس سال پراناتھا ۔ طیارہ تک پہونچنے میں امدادی ٹیموں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ یہ مقام سطح سمندر سے تقریباً1400میٹر کی بلندی پر ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ طیارہ کا ملبہ اور بلیک باکس مل گیا ہے جس سے حادثہ کی وجوہات کا پتہ چل جائے گا ۔ طیارہ میں67جرمن،45اسپینی مسافرین سوار تھے ۔ فرانسیسی پولیس کے ہیلی کاپٹروں نے طیارہ کے مقام کا پتہ چلایا ۔ اس حادثہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ترجمان اسٹیفن زایبرٹ نے کہا ہے کہ اس حادثے پر چانسلر کو انتہائی افسوس ہوا ہے
German Airbus crashes in French Alps with 150 dead
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں