ہندوستان کی مدد کے بغیر چین کا مقابلہ کرنے سے امریکہ قاصر - سابق مشیر قومی سلامتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-07

ہندوستان کی مدد کے بغیر چین کا مقابلہ کرنے سے امریکہ قاصر - سابق مشیر قومی سلامتی

کوچی
پی ٹی آئی
سابق قومی سلامتی مشیر ایم کے نارائنن نے آج کہا کہ امریکہ، ایشیائی خطہ میں ہندوستان کی مدد کے بغیر چین کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایشائی علاقہ میں ہندوستان ہی وہ واحد ملک ہے جو چین کے خلاف کھڑے رہنے کے خلاف ہے ۔ نارائنن نے یہاں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا غیر معمولی رویہ ان تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے جو ایشیاء میں اپنے مفادات رکھتے ہیں ۔ علاقہ میں پائی جانے والی صورتحال سے ہندوستان جس انداز میں نمٹ رہا ہے وہ مختلف ہے۔ علاقہ میں امریکی رول میں پائے جانے والے نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے نارائنن نے کہا کہ امریکہ چھوٹے ممالک کی تائید کے ساتھ یا تنہا چین کا مقابلہ کرنے کی امید نہیں کرسکتا ۔ امریکی منصوبوں میں ہندوستان کا لازماً عظیم رول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی غیر متوازن حکمت عملی اور ہندوستان کی ترجیحات کے درمیان یقیناًبعض عدم مطابقتیں پائی جاتی ہیں ۔ اس کانفرنس میں را کے سابق سربراہ پی کے ہراینس بھی شریک تھے ۔ سابق گورنر مغربی بنگال نارائنن نے کہا کہ ہندوستان کی کوشش یہ ہے کہ اس بات پر نظر رکھے کہ علاقہ کی صورتحال اس حد تک نہ پہنچ جائے کہ جہاں چین یہ محسوس کریں کہ وہ ایشیا میں ہندوستان کے موقف کے لئے خطرہ بن سکتا ہے ۔ دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ چینی فوج کی زبردست تیاریوں کے باوجود یہ ایک موجود حقیقت ہے کہ ہندوستان کے مقابلہ میں چین کوئی بڑی برتری نہیں رکھتا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل فلپمن نے کہا کہ ہندوستان کی مشرقیت والی پالیسی اور ایشیاء کے توازن نو کے لئے ہماری کوشش دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جمہوری اقدار اور استحکام، خوشحالی کے احترام پر مبنی ہے ۔ یہ دو روزہ کانفرنس امریکی قونصلیٹ جنرل چینائی کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے جو آج شروع ہوئی ۔

US cannot counter China in Asia without India's support: Ex-NSA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں