پی ٹی آئی
ٹائم میگزین نے انٹر نٹ پر انتہائی با اثر 30افراد کی فہرست تیار کی ہے جس میں صدر امریکہ بارک اوباما کے بعد وزیر اعظم ہندمودی کا نمبر آتا ہے۔ اس لسٹ میں ہیری پوٹر سیریز کی کتابوں کے برطانوی ادیب جے کے رولنگ اور گلوکار ٹیلر سوئفٹ اور بیونس بھی شامل ہیں ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر فالوئنگ، سائٹ ٹریفک اور خبروں میں رہنے کی مجموعی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فہرست تیار کی گئی ہے۔ ٹائم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہند کے سوشل نٹ ورکنگ سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر لگ بھگ38ملین ٖفالوورس ہیں ۔ اس طرح وہ سوائے اوباما کے دنیا کے تمام قائدین سے آگے ہیں ۔ ٹائم میگزین نے کہا کہ کئی ہم عصر قائدین کے برعکس مودی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہندوستان کے زائد از200ملین آن لائن عوام تک براہ راست پہنچنے میں سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر قابل قدر ہوسکتا ہے ۔ مودی نے جو عوام سے ربط کے لئے اکثر سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، جاریہ سال جنوری میں اوباما کے دورہ ہند کا غیر روایتی طور پر اعلان کیا ۔انہوں نے روایتی میڈیا آؤٹ لیٹس کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ذریعہ اس کا اعلان کیا تھا ۔ٹائم میگزین نے کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت ایسی ہے کہ کوئی بھی شخص جو ویب کنکشن رکھتا ہے ، عالمی سطح پر گفتگو کا سلسلہ شروع کرسکتا ہے ۔ میگزین نے کہا کہ حقیقی زندگی میں شہرت حاصل کرنے میں یہ مددگار ثابت ہوتاہے ۔ میگزین کے مطابق امریکی صدر فیس بک پر دنیا کے سب سے زیادہ پسندیدہ لیڈر ہیں اور ٹوئٹر پر ان کے سب سے زیادہ فالو کرنے والے ہیں ۔ اس فہرست میں ریالٹی اسٹار کم کرادشین، گلوکار جسٹس بائبر ،اداکارہ گائنت پالٹرو، چینی اداکارو یاؤچن، گلوکار شکیرا اور دیگر شامل ہیں ۔
Narendra Modi among 30 most influential people on internet
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں