یو این آئی
وزارت امور خارجہ نے آج رسمی طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے سائچیلیس ماریشس اور سری لنکا کے دورہ کا رسمی طور پر اعلان کیا ہے جو 10مارچ سے شروع ہوگا ۔2015میں یہ ان کا پہلا بیرونی دورہ ہوگا ۔ وزارت امور خارجہ نے یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ہمارے دوست میری ٹائم پڑوسی ممالک کا دورہ بحر ہند کے علاقہ میں ان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ہندوستان کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے ۔ سیچیلس میں 11مارچ کو وزیر اعظم دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون میں اضافہ اور ہندوستان کی میری ٹائم تعلقات کو مستحکم کرنے کے مقصد کے ساتھ جیمس الکزیس مائیکل کے ساتھ باہمی مذاکرات کریں گے ۔ وزیر اعظم اسی دن ماریشس کے لئے روانہ ہوجائیں گے اور ہندوستان کے خصوصی اور منفر د تعلقات میں مزید اضافہ کے لئے دو دن تک وزیر اعظم سراینیر وڈ جگناتھ کے ساتھ جامع ملاقاتیں کریں گے اور اس کے قومی دن کی تقاریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔13اور14مارچ کو مسٹر مودی سری لنکا میں ہوں گے جہاں وہ صدر میتری پالا سری سینا اور دیگر سینئر قائدین کے ساتھ ملقات کریں گے۔ وزارت امور خارجہ نے کہا ہے کہ اس سے انتہائی اعلیٰ سیاسی سطح پر قریبی روابط کو فروغ دینے اور مشترکہ مفاد کے بڑے مسائل پر باہمی تعاون اور سوجھ بوجھ میں اضافہ کے مواقع فراہم ہوں گے۔
PM Modi to visit Seychelles, Mauritius, Lanka; cancels Maldives
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں