عصمت ریزی کے واقعات - برطانیہ دنیا میں پانچویں نمبر پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-16

عصمت ریزی کے واقعات - برطانیہ دنیا میں پانچویں نمبر پر

برطانیہ دنیا میں عصمت ریزی کے کیسس کی تعداد میں پانچویں مقام پر ہے لیکن 10زانیوں میں سے ایک کو قصور وار ٹھہرایاجاتا ہے ۔ بی بی سی کی متنازعہ ڈاکو منٹری کے جواب میں یہاں ایک ہندوستانی کی جانب سے تیار کردہ ایک ویڈیو کے مطابق جس پر ہندوستان میں امتناع عائد کردیا گیا ہے اس ڈاکو منٹری فلم کا نام لسلی اڈونس ڈاکو منٹری انڈیاس ڈاٹر رکھا گیا ہے ۔ جس میں2012میں دہلی کی ایک طالبہ کی بے دردی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے لئے قصور وار ٹھہرائے جانے والے پانچ افراد میں سے ایک میش سنگھ کا ایک انٹرویو دکھایاگیا ہے ۔ اس ڈاکو منٹری فلم کی وجہ سے ہندوستان میں قوم پرست برہم ہوگئے ہیں۔ جن کا یہ احساس ہے کہ یہ ڈاکو منٹری فلم ملک کی ناموری کو داغدار کرنے کے لئے بنائی گئی ہے اور یہ رائے دی گئی ہے کہ کئی ہندوستانی مردوں کا ایقان ہے کہ عصمت ریزی کے لئے خواتین کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے ۔ ٹیلی گراف میں ایک رپورٹ کے مطابق ویڈیو میکر ہرویندر سنگھ نے متنازعہ ڈاکو منٹری کے جواب میں برطانیہ کی ڈاٹر سے موسومہ ڈاکو منٹر ی فلم جاری کی ہے تاکہ یہ دکھایاجاسکے کہ جنسی تشدد عالمی مسئلہ ہے۔ ہندوستان کا منفرد نہیں ۔ یہ ویڈیو ڈرامائی میوزک اور خوف کی وجہ سے جھک جانے کی تصاویر کے ساتھ شروع ہوتا ہے جس میں برطانیہ کے عصمت ریزی کے کیسس اور جنسی تشدد کے اعداد و شمار کے پیمانہ کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ دنیا کی عصمت ریزی واقعات کی فہرست میں پانچویں مقام پر ہے ۔ عصمت ریزیوں کی تعداد زیادہ ہے کیونکہ کئی خواتین اس کی رپورٹ نہیں کرتی ہیں۔ برطانیہ میں10فیصد خواتین جنسی حملہ کا شکار ہوتی ہیں ۔ لیکن ایک تیسرا برطانوی کا ایقان ہے کہ عصمت ریزی کے لئے خواتین زمہ دار ہیں ۔ فلم میں بی بی سی ڈاکو منٹری میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس میں یہ رائے دی گئی ہے کہ اجتماعی عصمت ریزی کا ایک قصور وار زیادہ وسیع پیمانے پر اپنے خیالات کی شراکت کرتا ہے ۔

United Kingdom ranks 5th in the World's Rape Crime List

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں