سعودی عرب میں امریکی سفارت خانہ دودنوں کے لئے بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-16

سعودی عرب میں امریکی سفارت خانہ دودنوں کے لئے بند

سیکوریٹی وجوہات کے باعظ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانہ کو آج اور کل دو دن کے لئے بند کردیا گیا ہے اور وہاں موجود تمام امریکی شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ امریکی سفارتخانہ نے کل اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی کہ ریاض، جدہ اور ظہران میں واقع کونسل خانوں میں کامکاج اتوار اور پیر کو بند رہے گا ۔ سفارتخانہ نے ساتھ ہی سعودی عرب میں اپنے تمام شہریوں کو احتیاط برنے کی صلاح دی ہے ۔ اس ریلیز میں سیکوریٹی کے خطرے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز سفارتخانہ نے وارننگ جاری کی تھی کہ سعودی عرب میں مغربی ممالک کے ملازمین دہشت گردانہ حملے کے شکار ہوسکتے ہیں ۔ بیان کے مطابق اس کے پاس معلومات ہیں کہ ایک دہشت گرد تنظیم سے منسلک افراد تیل سے مالا مال مشرقی صوبے میں لوگوں کو ٹارگٹ کرسکتے ہیں ۔بیان میں دہشت گرد تنظیم یا دہشت گرد وں کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اطراف سے ہوشیار رہیں اور ملک میں دوسران سفر اضافی حفاظتی اقدامات کریں ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی سعودی عرب میں اپنے شہریوں سیکوریٹی الرٹ کے باعث ملک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سعودی عرب میں ماضی میں مغربی شہریوں کو نشانہ بنایاجاچکا ہے ۔ سعودی عرب کے کئی شہری شدت پسند دولت اسلامیہ میں شامل ہوچکے ہیں اور ان کی ملک میں واپسی کو سیکوریٹی خطرہ قرار دیا جارہا ہے ۔

US embassy in Saudi Arabia halts services over 'heightened security fears'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں