برطانیہ میں انتخابی مہم کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-31

برطانیہ میں انتخابی مہم کا آغاز

برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے آج ملکہ الزبتھ دوم سے ملاقات کر کے مئی میں عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کی تحلیل سے آگاہ کیا۔ برطانوی شاہ یا ملکہ سے10منٹ کی بات چیت کی روایت ہے جو7مئی کو مقررہ انتخابات کی باضابطہ مہم کے آغاز کی علامت ہے ۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے روبرو، کیمرون نے برطانوی رائے دہندگان سے انہیں دوسری پانچ سالہ میعاد کے لئے منتخب کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ایسے حالات میں ہورہے ہیں کہ عالمی صورتحال خطرناک اور بے یقینی کی فضاء سے مایوسی کا عالم ہے ۔ ایسے حالات میں قومی اور معاشی سلامتی کے لئے مضبوط قیادت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ38دنوں میں انگلینڈ ، ساؤتھ ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ، برطانیہ کے چاروں گوشوں میں انتخابی مہم چلاؤں گا ۔ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو2017ء کے اختتام تک یورپی یونین کی رکنیت کے لئے ریفرنڈم کرواؤں گا جس سے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی بلاک میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔

Campaign begins for most unpredictable UK election in years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں