بچوں کے اغوا کے معاملہ میں ہندوستان پر پابندی عائد کرنے امریکی حکومت سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-31

بچوں کے اغوا کے معاملہ میں ہندوستان پر پابندی عائد کرنے امریکی حکومت سے مطالبہ

تقریباً60ہندوستانی نژاد امریکیوں نے امریکی حکومت اور کانگریس سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ ان کا الزام ہے کہ وہاں ملک کے نظام کی بنا پر اٹھیں اپنے شریک حیات کی جانب سے بچوں کے اغوا کے معاملہ میں انصاف نہیں ملتا۔ تمام کیسس میں اغوا کا عمل شریک حیات کی جانب سے کیا گیا۔ وہ ازدواجی جھگڑے کے بعد ہندوستان فرار ہوگئے اور ان کے خلاف عدالتی احکام حاصل کرلئے ۔ اغوا شدہ تمام بچے امریکی شہری ہیں اور پچھلے چند ماہ کے دوران امریکی قانون سازوں نے مشترکہ طور پر اوباما نظم ونسق پر زور دیا ہے کہ ہندوستان جیسے ممالک پر پابندی عائد کی جائے جہاں حکومت مغویہ بچوں کو امریکہ واپس لانے کے لئے مدد نہیں کرتی۔

Indian American Parents of 'Abducted' Kids Seek U.S. Help

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں