بنگلہ دیش - مشتبہ مذہبی انتہا پسندوں نے ایک بلاگر کو قتل کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-31

بنگلہ دیش - مشتبہ مذہبی انتہا پسندوں نے ایک بلاگر کو قتل کر دیا

بنگلہ دیش میں مشتبہ مذہبی انتہا پسندوں نے ایک بلاگر کو قتل کردیا۔ قومی دارالحکومت میں ایک ماہ قبل اسی انداز سے ایک ممتاز مصنف کا قتل ہوا تھا۔ ایک پولیس عہدیدار نے مقتول کی شناکٹ وثیق الرحمن میشو کی حیثیت سے کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آورں نے تیز دھار اسلحہ سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں مقام حادثہ پر ہی وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ بلاگر کو ڈھاکہ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ مقام واقعہ پر عینی شاہدین کے حولہ سے عہدیدار نے بتایا کہ میشو پر تین افراد نے حملہ کیا تھا جن میں سے دو کو گرفتار کیا اور تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ زیر حراست دو افراد چٹگام مدرسہ اور ڈھاکہ کے میر پور علاقہ کے ایک مدرسہ کے طلباء ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ جائے واقعہ سے قصابوں کے زیر استعمال آنے والے بڑے بڑے تین چاقو پائے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ میشو کا چہرہ قابل شناخت نہ رہا کیونکہ حملہ آوروں نے ان کے چہرہ پر مکرر وائر کئے تھے۔ ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ20سالہ میشو ایک این جی او کے لئے کام کرتا تھا اور ساتھ ہی بلاگر بھی تھا۔

Bangladesh blogger becomes second to be murdered in a month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں