17/مارچ سڈنی آئی اے این ایس
سڈنی میں ارکان مسلم برادری نے اسلام سے متعلق عصری میڈیا کے رویہ کے خلاف ایک نیا ٹیلی ویژن اسٹوڈیو قائم کیا ہے ۔ اے بی سی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ سڈنی کے مغربی علاقہ میں ون پاتھ نٹ ورک یوٹیوب چیانل کے لئے فلموں اور ویڈیوز کی ایڈٹنگ کرتا ہے جن میں مقامی شیوخ کے ساتھ اسلامی تعلیمات اور حالات حاضرہ سے متعلق انٹر ویوز بھی شامل ہیں ۔ ون پاتھ نٹ ورک کے سربراہ ملا ذمجلنی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید وضاحت کی کہ فی الحال مسلم برادری زبردست دباؤ میں ہے ۔ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ اکثر عصری میڈیا میں ہماری نمائندگی غلط انداز میں ہوتی ہے ۔ بعض اوقات ناقص تراجم بھی اس کا سبب بنتے ہیں ۔ ہمارا مقصد عوام میں اسلام کا واضح اور حقیقی پیام عام کرنا ہے ۔ نٹ ورک نے بعض اہم واقعات کی فلم بندی یا واقعہ نگاری خودہی کی ہے جن میں سڈنی محاصرہ بھی شامل ہے ۔ ملاذ مجانی نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد دنیا کو اس حقیقت سے آگاہ کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ یہ حرکت سراسر غیر اسلامی ہے اور اسلام سے اس کا دور کا بھی واسطہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سڈنی کیفے محاصرہ کا خاطی معن ہارون مونس ایک جرائم پیشہ شخص تھا اور حکام اس حقیقت سے بخوبی واقف تھے ۔ وہ دہشت گرد گروپ داعش سے بھی وابستہ نہ تھا ۔ اس کو کسی پرچم کا سایہ تک نصیب نہ ہوا ۔ صدر نٹ ورک نے یہ وضاحت بھی کی برادری سے حاصل عطیات کے ذریعہ اسٹوڈیو قائم ہوا اور20سے زائد والینٹیرز پر ہمارا عملہ مشتمل ہے ۔ ایک اشتہاری ویڈیو میں مسلم برادری کے کئی ارکان نے اس پراجکٹ کی تائید کی ہے جن میں آسٹریلیا کے مفتی اعظم ابراہیم ابو محمد اور گریفتھ یونیورسٹی کے اسوسی ایٹ پروفیسر محمد عبداللہ بھی شامل ہیں ۔
Sydney Muslims countering mainstream media with new TV studio
Muslim community establishes $1 million television studio, the One Path Network, to counter mainstream media's portrayal of Islam
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں