بحر ہند کے ممالک انتہائی اہمیت کے حامل - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-11

بحر ہند کے ممالک انتہائی اہمیت کے حامل - مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی/ یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان، بحر ہند کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا انتہائی اہم تصور کرتا ہے ۔ جو ہندوستان کی سیکوریٹی اور ترقی کے لئے اہم ہیں۔ مودی نے شیچلس، ماریشس اور سری لنکا کے اپنے5روزہ دورہ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ان ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہون گے۔ مودی نے ان ملکوں کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے آج ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان اس خطے کے ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کوبہت اہمیت دیتا ہے ۔ خلیج ہندوستان اس خطے کے ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ خلیج ہند خطے کے ان تین ملکوں کا ان کا دورہ ہندوستانی خارجہ پالیسی کے اسی پہلو کو اجاگر کرتا ہے ۔ مودی نے آج رات سب سے پہلے شیچلس پہنچیں گے ۔ اس کے بعد وہ ماریشیس جائیں گے جہاں کی تقریباً70فیصد ہندوستانی نژاد ہے۔ وہ ماریشیس کے قومی دن پر مہمان خصوصی بھی ہوں گے ۔ مودی اپنے5روزہ دورہ کے آخری مرحلہ میں سری لنکا پہنچیں گے ، اس دورہ میں وہ ٹاملوں کی اکثریت والے علاقہ جافنا کا بھی دورہ کریں گے ۔ مودی کے ساتھ اس دورے میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، خارجہ سیکریٹری سبرا منیم جے شنکر اور خارجہ سکریٹری (مغرب) نوتیج سرنا بھی جارہے ہیں ۔ مودی1981ء کے بعد شیچلس اور سری لنکا کے دورے پر جانے والے پہلے وزیر اعظم ہیں ۔ وزیر اعظم نے اپنے دورہ سے قبل بیان میں کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ ان کے دورہ سے تینوں ممالک سے ہندوستان کے تعلقات میں نئی روح پھونکی جائے گی کیونکہ یہ تمام ممالک ہندوستان کے اہم ہیں۔ہم بحر ہند کواپنا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند کے ان جزائر پرمبنی3مملکتوں سے ہماری خارجہ پالیسی میں ان ممالک کی اہمیت کا اندازہ کیاجاسکتا ہے جو ہم ا پنے پڑوسی ممالک اور قریبی ممالک کو دیتے ہیں۔ ہندوستان ، اس علاقہ کے ممالک سے تعلقات میں اضافہ کو انتہائی اہم سمجھتا ہے ۔ مودی نے کہا کہ وہ ان تین ممالک کے دورہ کے آرزومند تھے ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک کے ساتھ مضبوط، ہمہ رخی اور اہمیت کا حامل رشتہ قائم کرنا چاہتا ہے اور یہ ممالک ہماری خارجہ پالیسی کے ایک اہم حصہ ہیں ۔ مودی نے کہا کہ شچیلس کا ان کا دورہ1981ء کے بعد سے کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہے ، باہمی اعتماد اور اہمیت کی بنیاد پر ہندوستان اور شچیلس کے تعلقات قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے عظیم دوست صدر شجیلس جیمس مائیکل سے ملاقات کے لئے متمنی ہیں ۔ شچیلس کے بعد وزیر اعظم 11تا12مارچ ماریشیس کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماریشیس نے انہیں12مارچ کو اپنی یوم آزادی کے موقع پر مہمان خصوصی بناکر عزت افزائی کی ہے ۔ 12مارچ کی تاریخ بھی ہندوستان کے لئے اہم ہے کیونکہ1930ء میں اسی دن گاندھی جی نے ڈانڈی مارچ کیا تھا ۔ مودی نے کہا کہ ماریشیس کا دورہ کا مقصد ان قدیم تہذیبوں کے رشتہ کو مستحکم بنانا ہے ۔ انہوں نے ماریشیس کو چھوٹا بھارت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ماریشیس کی قومی اسمبلی سے خطاب کا موقع دے کر عزت افزائی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ساحلی پٹرولنگ کے لئے ہندوستان میں تیار کردہ بحری جہاز براکوڈا کو حوالہ کرنے کی تقریب کے علاوہ عالمی ہندی سکریٹریٹ کی عمارت کی تعمیر کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماریشیس کے ساتھ مزید گہرے باہمی تعلقات میں پیشرفت کے لئے وزیر اعظم ماریشیس انیرودھ جگناتھوبات چیت کے متعمنی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ماریشیس کے تمام سیاسی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے ۔ جس نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں عظیم کردار نبھایا ہے ۔ وزیر اعظم سری لنکا کے دورہ کو ایک موقع سمجھ رہے ہیں اور اس دوران وہ سری لنکا سے ہرزاویہ میں باہمی تعلقات میں استحکام کی متمنی ہیں ۔ اندرون ایک ماہ صدر سری لنکا میتری پالا سری سینا کے ساتھ یہ دوسری ملاقات ہوگی۔ گزشتہ ماہ صدر سری لنکا نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا ۔ مودی کا دورہ سری لنکا1987کے بعد سے کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دورہ سری لنکا کو ہندوستان سے ہر زاویہ سیاوی معاشی ، تہذیبی تعلقات کے علاوہ ان تمام سے پرے عوام سے عوام کے رابطہ کے وہ ایک موقع تصور کررہے ہیں۔

Strong ties with Indian Ocean countries vital for India: PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں