ہندوستانی ماہی گیروں کو خلاف ورزی پر گولی مار دینی چاہئے - سری لنکا وزیر اعظم کا متنازعہ بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-08

ہندوستانی ماہی گیروں کو خلاف ورزی پر گولی مار دینی چاہئے - سری لنکا وزیر اعظم کا متنازعہ بیان

کولمبو
پی ٹی ائی
وزیر اعظم نریندر مودی کے یہاں مجوزہ دورہ سے قبل ان کے سری لنکائی ہم منصب رانیل وکرما سنگھے نے یہ خیال ظاہر کرتے ہوئے ایک تنازعہ پیدا کردیا کہ اگر ہندوستانی ماہی گیر سری لنکائی سمندر حدود میں داخل ہوتے ہیں تب انہیں گولی مار دینی چاہئے ۔ انہوں نے ٹامل تھنتھی ٹی وی سے انٹر ویو کے دوران الزام عائد کیا کہ ہندوستانی ماہی گیر شمالی، سری لنکائی ماہی گیروں کے معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے ماہی گیروں کے مسئلہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی میرے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرے تب میں اسے گولی مار سکتا ہوں ۔ اور وہ ہلاک ہوجائے تب مجھے قانوناً ایسا کرنے کی اجازت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے اس سلسلہ میں میرا نظریہ نہایت مستحکم ہے کیونکہ یہ ہمارے سمندری حدود ہیں ۔ جافنا کے ماہی گیروں کو ماہی گیری کی اجازت دی جانی چاہئے ۔ ہم نے انہیں ماہی گیری سے روک دیا ہے۔ اسی لئے ہندوستانی ماہی گیر اس کا فائدہ اٹھارہے ہیں ، وہ اس سلسلہ میں ایک معاہدہ کے خواہاں ہیں اور ایک بہتر معاہدہ ہونا چاہئے ۔ تاہم یہ معاہدہ شمالی سری لنکائی ماہی گیروں کی آمدنی کی قیمت پر نہیں ہوسکتا ۔ سری لنکائی بحریہ کی جانب سے پچھلے کئی برسوں کے دوران تقریباً600ہندستانی ماہی گیروں کو مبینہ طور پر گولی مار دئیے جانے سے متعلق استفسار پر وزیر اعظم وکرما سنگھے نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ2011میں پیش آی اتھا اور اس کے بعد اس طرح کے واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اسی دوران ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جوسری لنکا کے دورہ پر ہیں، یہ واضح کیا کہ اطالوی بحری جوانوں اور ہندوستانی ماہی گیروں کے درمیان کسی قسم کا تقابل نہیں کیاجاسکتا ۔ دوسری جانب ہندوستان نے کہا ہے کہ ہندوستانی ماہی گیروں کے بارے میں سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے کی جانب سے کئے گئے تبصرہ کا معاملہ سری لنکا کی حکومت کے ساتھ اٹھایاجائے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے آج کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان کولمبو میں مجوزہ مذاکرات میں یہ مسئلہ اٹھایاجائے گا۔

Ahead of PM Modi's Trip, Sri Lankan Prime Minister's Remarks on Indian Fishermen Triggers Controversy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں