آئی اے این ایس
پاکستان کی ایک عدالت نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایر پورٹ حملہ کیس میں3افراد کو ماخوز کرلیا ۔ تحریک طالبان پاکستان نے جون2014میں ایر پورٹ حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی تھی ۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ زیر حراست3مشتبہ افراد سرمد صدیقی ، آصف ظہیر اور ندیم کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے خود کو بے قصور بتایا ۔ عدالت نے کیس میں تمام گواہوں کو آئندہ سماعت میں حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے۔ سماعت14مارچ کو مقرر ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں مشتبہ افراد کو کراچی ایر پورٹ پر حملہ کرنے والوں کو فنڈس ہتھیار اور حکمت عملی تعاون کے لئے عدالتی تحویل میں دیدیا تھا ۔ اس حملہ کے نتیجہ میں حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ4گھنٹوں تک جاری رہی تھی جس کے دوران28افراد ہلاک ہوئے جن میں10حملہ آور بھی شامل ہیں ۔
Pakistan court indicts three Karachi airport attack suspects
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں