لاپتہ طیارہ ایم ایچ 370 کو ڈھونڈ نکالنے کا عہد - ملایشیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-08

لاپتہ طیارہ ایم ایچ 370 کو ڈھونڈ نکالنے کا عہد - ملایشیا

کوالالمپور
پی ٹی آئی
ملایشیا، لاپتہ ایم ایچ370کو ڈھونڈ نکالنے کا پابند ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ لیاؤبتونگ لائی نے طیارہ کی گمشدگی کا ایک سال مکمل ہونے سے ایک دن قبل ان احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مئی کے اختتام تک تلاشی کارروائیوں میں مصروف ممالک حصول مقصد میں ناکام رہے تو ماہرین کے ساتھ از سر نو مشاورت ہوگی ۔ ہمیں ماہرین گروپ پر مکمل اعتماد ہے ۔ وہ ضرور کوئی ایسا پلان مرتب کرنے میں کامیاب رہیں گے جس پر عمل میں کامیابی یقینی ہوگی۔ میں محتاج طور پر حوصلہ مند ہوں کہ طیارہ اسی علاقہ میں سمندر کی تہہ میں کہیں پڑا ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تلاشی مہم بہر حال جاری رکھیں گے اور بعض گوشوں نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ تلاشی مہم بند کی جاسکتی ہے تو یہ سراسر غلط ہے ۔ سائنسی اور دیگر اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک نہ ایک دن ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی نصیب ہوگی ۔ مہلوکین کے متاثر خاندان اس ایک سال میں زبردست غم و اندوہ سے دوچار ہیں ۔ ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ایک نہ ایک دن ان کے سوالوں کا جواب دینے میں کامیاب رہیں گے۔

MH370: Malaysian PM Committed to Search

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں