یو این آئی
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آ ج یہاں کہا کہ حکومت نے کالے دھن پر قابو پانے کے لئے کئی اقدامامت کئے ہیں اور اسی ارادہ سے نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔ جیٹلی نے سیکوریٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ(ایس پی ایم سی آئی ایل) کے یوم تاسیس اور تقسیم انعامات تقریب میں کہا کہ کالے دھن پر روک لگانے کے لئے کئی اعلانات کئے گئے ہیں اور نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ معیشت میں تیزی آنے اور لوگوں کی قوت خرید بڑھنے سے لین دین میں نقدی کا استعمال کم ہوگا اور چیک اور پلاسٹک کرنسی( ڈیبٹ کارڈ کریڈیٹ کارڈ وغیرہ) کا استعمال ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ جیسے ملکوں میں بڑے کرنسی نوٹ نہیں ہیں ، برطانیہ میں50پونڈ اور امریکہ میں100ڈالر کا نوٹ سب سے بڑا نوٹ ہے ۔ زیادہ تر ترقی یافتہ ملکوں میں لین دین میں نقدی کا استعمال بہت کم ہوتا ہے اور وہاں پلاسٹک کا چلن عام ہے ۔
Several measures to stop black money, Jaitley
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں