سابق وزیر اعظم واجپائی کو ان کی رہائش گاہ پر بھارت رتن کی پیشکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-28

سابق وزیر اعظم واجپائی کو ان کی رہائش گاہ پر بھارت رتن کی پیشکشی

Former Prime Minister Atal Bihari Vajpayee conferred Bharat Ratna
نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو آج بھار رتن سے نوازا گیا۔ بی جے پی کے بانی و رکن کو ملک کا یہ اعلیٰ ترین شہری اعزاز صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرشنا مینن مارگ پر واقع واجپائی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور علیل بی جے پی قائد کو یہ باوقار ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری ،وزیر اعظم نریندر مودی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور واجپائی کے قریبی افراد خاندان موجود تھے ۔ میڈیا کو اس پروگرام سے دور رکھا گیا ،1998سے2004تک ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے واجپائی پیرانہ سالیکی وجہ سے گزشتہ چند برسوں سے عوامی زندگی سے دور ہیں ۔ انہیں عام طور پر بی جے پی کا معتدل چہرہ کہاجاتا ہے ۔ اور کئی ایک اہم اقدامات کے لئے ان کی ستائش کی جاتی ہے ان میں1999میں لاہور تک بس کے ذریعہ سفر اور نواز شریف سے ملاقات شامل ہے ۔ ایوارڈ پیش کرنے کے بعد ایک چھوٹی سی ٹی پارٹی منعقد کی گئی جس میں مرکزی وزیر اور ریاستوں کے چیف منسٹرس بشمول جموں و کشمیر کے مفتی محمد سعید نے شرکت کی ۔ واجپائی پہلے غیر کانگریسی وزیر اعظم تھے جنہوں نے اپنی میعاد 5برس مکمل کئے ۔ 24دسمبر کو انہیں بھارت رتن سے نوازا جانے کا اعلان کیا گیا ۔ ایک دن پہلے ہی وہ90برس مکمل کرچکے تھے ۔

Former Prime Minister Atal Bihari Vajpayee conferred Bharat Ratna by President Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں