پی ٹی آئی
سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج مفتی حکومت کے اقل ترین مشترکہ پروگرام پر سخت نکتہ چینی کی اور الزام عائد کیا کہ ریاست میں قائم پی ڈی پی ، بی جے پی حکومت جھوٹ کی بنیاد پر ارو عوام کو فریب دے کر تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ کافی صاف بات ہے کہ سی ایم پی جھوٹ کا پلندہ ہے اور اس حکومت پر اعتماد کرنا ناممکن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ اتحاد جھوٹ کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ۔ انہوں نے جھوٹ اور دھوکہ کی بنیاد پر حکومت تشکیل دی۔ ان کا اصل مقصد اقتدار کا حصول تھا اور وہ اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کرنے تیار تھے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا۔ انہوں نے ہر معاملہ پر سودا کیا اور اب سچ عوام کے سامنے آرہا ہے ۔ بی جے پی اور پی ڈی پی اپنے سیاہ کارنامہ چھپانے کی کوش کررہے ہیں لیکن سچ یہی ہے کہ انہوں نے عوام کو دھوکہ دیا ۔ انہوں نے گورنر کے خطبہ اور سی ایم پی کے ذریعہ عوام کو تیقن دیا تھا کہ لیکن سی ایم پی میں شامل ان کے تمام نکات یکے بعد دیگرے ناکام ہوتے جارہے ہیں ۔ عمر نے اپنے خیالات کی تائید میں کئی ایک فیصلوں کا بھی ذکر کیا ۔ دریں اثناء جموں سے آئی اے این ایس کی علیحدہ اطلاع کے بموجب جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آج اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے ارکان نعرہ بازی اور ہنگامہ کرتے ہوئے اسپیکر کے پوڈیم کے قریب جمع ہوگئے جس کی وجہ سے کارروائی تعطل کا شکار ہوگئی ۔ آج صبح ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے ارکان نے ایک مقامی اخبار کی کاپیان لہراتے ہوئے نعرہ بازی شروع کردی ۔ اس اخبار کی ایک اطلاع میں کہا گیا تھا کہ مرکزی حکومت نے این ایچ پی سی کے زیر انتظام ہائیڈو پاور پراجکٹس کی ملکیت حاصلکرنے ریاست کی مالی امداد کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے ارکان اسمبلی نے معمول کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دینے اسپیکر کی درخواست کو ماننے سے انکار کردیا ۔ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ ایوان میں احتجاج کی قیادت کررہے تھے ۔ بعد ازاں اسپیکر کو یندر گپتا نے مارشلوں کو حکم دیا کہ وہ احتجاجی ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر نکال دیں لیکن وہ یوان سے باہر نکالے جانے کے دوران اسٹاف کے ساتھ متصادم ہوگئے ۔ نیشنل کانفرنس کے رکن عبدالمجید سیکوریٹی عملہ کے ساتھ ہاتھا پائی میں زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 3بجے دن تک ملتوی کردی۔
Omar Abdullah hits out at Mufti govt, says alliance based on 'lies'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں