کروڑہا روپیوں کے ستیم اسکام کا فیصلہ 9 اپریل تک ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

کروڑہا روپیوں کے ستیم اسکام کا فیصلہ 9 اپریل تک ملتوی

حیدرآباد
یو این آئی
سابق ستیم کمپیوٹر سروسیز لمٹیڈ( ایس سی ایس ایل) کے کروڑہا روپیوں کے کھاتہ داری دھوکہ دہی کیس کا فیصلہ ، خصوصی عدالت نے9اپریل تک ملتوی کردیا ۔ عدالت اس چھہ سالہ پرانے معاملے میں اب9اپریل کو فیصلہ صادر کرے گی ۔ کمپنی کے سابق چیر مین بی راما لنگا راجو کے بشمول تمام ملزمین سماعت کے وقت عدالت میں موجود تھے ۔ سی بی آئی نے فوجداری مقدمہ میں راجو اور اس کے دو بھائیوں سمیت10ملزمین کو اس کیس میں خاطی قرار دیا تھا ، جنہوں نے مبینہ طور پر کھاتوں میں گڑ بڑی کی اور سرمایہ داری کو راغب کرنے کے لئے کمپنی کی ایک پر امید شبیہہ ظاہر کی ۔ ایس سی ایل میں ملک کا سب سے بڑا کھاتہ داری دھوکہ دہی معاملہ7جنوری2009کو اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب کمپنی کے بانی اور اس وقت کے چیر مین راجو نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ انہو ں نے کمپنی کے بہی کھاتوں میں گڑ بڑی کی اور کمپنی کے نفع کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ راجو کو ان کے بھائی راما راجو اور دیگر ملزمین کے ہمراہ آندھرا پردیش پولیس کی سی آئی ڈی نے دھوکہ کا اعتراف کرنے کے دو دن بعد گرفتار کیا۔

Satyam scam verdict on April 9; a lowdown on the fraud so far

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں