پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج ڈی ایم کے لیڈر انباز گن کی درخواست پر سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا اور دیگر سے جواب طلب کرلیا جس میں کرناٹک ہائی کورٹ میں زیر دوراں غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں پبلک پراسکیوٹر کو ہٹانے اور اپیل کی کارروائی پر حکم التوا جاری کرنے کی درخواست کی گئی ۔ جسٹس مدن لوکر کی زیر صدارت بنچ نے تاہم کرناٹک ہائی کورٹ میں اپیل کی کارروائی کو روکنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ18مارچ کو ڈی ایم کے لیڈر کی درخواست پر قطعی فیصلہ کرے گی۔ عدالت نے اے آئی اے ڈی ایم کے سربراہ کے علاوہ دیگر مجرمین کو بھی نوٹسیں جاری کیں جن میں جیہ للیتا کی قریبی مددگار ششی کلا اور ان کے دو رشتہ دار بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ڈی ایم کے لیڈر کی درخواست پر کرناٹک حکومت کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ اس درخواست میں وکیل استغاثہ بھوانی سنگھ کی اس کیس میں پراسکیوٹر کی حیثیت سے غیر جانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے ۔
Supreme Court Seeks Jayalalithaa's Reply on Plea for Removal of Prosecutor in Assets Case
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں