پی ٹی آئی
آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر میں جموں و کشمیر کے ایک حصہ کو پاکستان کے حصہ کے طور پرد کھاتے ہوئے ایک نقشہ کی اشاعت پر راجیہ سبھا میں حیرت کا اظہار کیا گیا جب کہ اپوزیشن نے پوچھا کہ حکومت نے کس طرح اس کی منظوری دی ہے ۔ پریشان حکومت نے معاملہ کی تحقیقات کا وعدہ کیا اور کہا کہ یہ اس کا ور نہ ہی سنگھ کا موقف ہے ۔ اس معاملہ کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے اٹھایا جب آج ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو انہوں نے کہا کہ آرگنائزر میں شائع کردہ ایک نقشہ میں پاک مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے ایک حصے کے طور دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا تاج ہے اور اس کو برقرار رکھنے کے لئے کئی قربانیاں دی گئی ہیں۔ آزاد نے حکومت سے یہ جاننا چاہا کہ آیا اس نے آرگنائزر کے مضمون کو منظوری دی ہے ۔ حکومت کی جانب سے جواب دیتے ہوئے وزیر ٹیلی کام روی شنکر پرساد نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان ایک اٹوٹ حصہ ہے اور ہم آرگنائیزر میں شائع ہونے والے اس مضمون کی تحقیقات کریں گے اور کہا کہ یہ سنگھ، بی جے پی اور نہ ہی حکومت کا نقطہ نظر ہے ۔ وزیر کے جواب کے باوجود کانگریس ارکان نے اس مسئلہ پر دباؤ برقرار رکھا اور جب کہ ایس چترویدی یہ جاننے کے خواہاں تھے کہ حکومت ادیب کے خلاف کس طرح کی کارروائی کی تجویز رکھتی ہے ۔ نائب صدر نشین پی جے کورین نے کہا کہ وزیر نے ایک سیدھا بیان دیا ہے کہ جمو ں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے اور کوئی بھی اس کو بدل نہیں سکتا ۔ چند کانگریس ارکان نے پاکستان میں ایک عدالت کی جانب سے2008کے ممبئی حملہ کے اصل منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی کو ضمانت کی منظوری کا مسئلہ اٹھانے کی بھی کوشش کی۔ کانگریس کے پرمود تیواری نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے حتی کہ کورین نے ارکان سے کہا کہ یہ مسئلہ اٹھانے کے لئے مناسب نوٹس دیں۔ کانگریس کے سنجیو شکلا نے کہا کہ حالانکہ وقفہ صفر میں نوٹسوں کے لئے10بجے دن تک وقت دیاگیا تھا لیکن چونکہ لکھوی کو ایک ایسے وقت رہا کیا گیا جب ایوان میں مسئلہ اٹھانے کے لئے کوئی ماقبل نوٹس نہیں دی جاسکتی ۔ کورین نے ارکان سے کہا کہ وہ اگلے کام کے روز یہ مسئلہ اٹھاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کیرالا اسمبلی میں بجٹ کی پیشکشی کے دوران گڑ بڑھ کامسئلہ اٹھانے سی پی آئی ایم کے کے این بالا گوپال کی جانب سے کام کاج کی معطلی کے لئے ایک نوٹس کو بھی قبول نہیں کیا۔
RSS mouthpiece 'Organiser' shows PoK as Pakistan territory
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں