ضلع مغربی گوداوری میں پٹی سیما آبپاشی پراجکٹ کا آج سنگ بنیاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-29

ضلع مغربی گوداوری میں پٹی سیما آبپاشی پراجکٹ کا آج سنگ بنیاد

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیدو، کل پٹی سیما لفٹ آبپاشی پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ محکمہ آبپاشی کے عہدیدار ضلع مغربی گوداوری میں سنگ بنیاد تقریب کے لئے جنگی خطوط پرانتظامات روبہ عمل لانے میں مصروف ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں یہ بات بتائی۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹی سیما لفظ آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر کامقصد سمندر میں شامل ہوجانے والے دریائے گوداوری کے فاضل و سیلابی پانی کا رخ دریائے کرشنا کی طر ف موڑنا ہے ۔ اس طرح کرشنا طاس کی آبی ضرورتوں کو پورا کیاجاسکتا ہے اور علاقہ رائلسیما کو بھی پانی کی سربراہی یقینی بنائی جاسکتی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ دریائے گوداری سے ہر سال تین ہزار ٹی ایم سی پانی سمندر میں شامل ہوجاتا ہے جس کا مطلب بھاری مقدار میں پانی ضائع ہوجاتا ہے ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے قبل ازیں اسمبلی میں مطلع کیا تھا کہ پٹی سیما لفٹ آبپاشی پراجکٹ کے1300کروڑ روپے کے ٹنڈرس کو شفاف طریقہ پر قطعیت دی جاچکی ہے ۔ آندھرا پردیش کو خشک سالی سے پاک ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا تھا کہ پٹی سیما لفٹ آبپاشی پراجکٹ حکومت کے باوقار پراجکٹس میں سے ایک ہے جس کی تعمیر مکمل ہوجانے پر رائلسیما کے کھیتوں کو وافر پانی حاصل ہوجائے گا ۔ پراجکٹ کے تعمیری کاموں کا جلد آغاز عمل میں آئے گا۔ اس طرح چیف منسٹر کے اس مشن کو بڑھاوا دینے کا موقع ملے گا جس میں انہوں نے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ پٹی سیما لفٹ آبپاشی پراجکٹ، نا صرف رائلسیما کی آبی ضرورتوں کی تکمیل کرے گا بلکہ ماباقی اضلاع کے لئے بھی پانی کی فراہمی کا موجب بنے گا۔

Naidu to lay foundation stone of Pattiseema irrigation project on Sunday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں