حکومت کا بیشتر وقت دہشت گردی کی نذر - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-22

حکومت کا بیشتر وقت دہشت گردی کی نذر - نواز شریف

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا کہ ان کی حکومت کا بیشتر وقت دہشت گردی اور برقی کے شدید بحران سے نمٹنے میں صرف ہوا ہے جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کے لئے بہت کم وقت بچا ہے ۔ دہشت گردی کا صفایا کرنے اپنے مضبوط ارادہ کا اظہار کرتے ہوئے شریف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی جو گزشتہ سال شروع کی گئی تھی آخری دہشت گرد کو ختم کرنے تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے فوج کی تعریف کی جس نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت برقی کے بحران پر اندرون دو تین ماہ قابو پالے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کوئی بھی ملک گیس اور برقی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ میں دہشت گردی کو کچلنے سخت کام کررہا ہوں اور برقی کے بحران پر قابو پالیاجائے گا۔میں نے اپنا90 فیصد وقت مسائل پر صرف کیا ہے اور اس کی وجہ سے ترقی کے دیگر کاموں پر توجہ دینے وقت نہیں ملا۔ شریف نے یہ بات یہاں سے80کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع سیالکوٹ میں بزنسمنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے فوجی ڈکٹیٹرس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاان کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی ترقی کو روکنے کے ذمہ دار ہین ۔ شریف نے یہ بھی واضح کردیا کہ کراچی میں انسداد جرائم مہم کسی سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے۔ متحدہ قومی محاذ( ایم کیو ایم) نے جس کا کراچی مضبوط گڑھ ہے ۔ حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اسے نشانہ بنارہی ہے کہ سینٹ انتخابات میں تعاون کر رہی ہے ۔ سر دست پاکستان میں برقی کی طلب14000میگا واٹ کی ہے جس کا تقابل مکمل برقی کی پیداوار7000میگا واٹ سے کیا جاتا ہے اور بحران میں اضافہ پٹرول کی قلت کی وجہ سے ہوا ہے ۔

Pakistan occupied with tackling terror, no time for developmental issues, Nawaz Sharif says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں