بہار میں انسداد نقل نویسی کارروائیاں جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-22

بہار میں انسداد نقل نویسی کارروائیاں جاری

پٹنہ
پی ٹی آئی
ریاست میں انسداد نقل نویسی کارروائیوں کے دوران اب تک تقریباً300افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ چیف منسٹر نتیش کمار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ میٹرک کے جاریہ امتحان کے دوران غیر منصفانہ ذرائع کے بڑے پیمانے پر استعمال کی اطلاعات کی وجہ سے ریاست کی شبیہ متاثر ہوئی ہے۔ نتیش کمار نے نامہ نگاروں کوبتایا کہ امتحانات میں نقل نویسی کی وجہ سے جگ ہنسائی ہوئی ہے ہم نے نقل نویسی کو روکنے کے لئے کارروائی کے احکام دئیے ہیں۔ نقل نویسی سے پاک میٹرک کے امتحانات کو یقنی بنانے ان کے احکام کے اثرات آج نظر آئے ۔ پولیس نے تا حال امتحانی مراکز کے باہر سے تقریباً300افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس(ہیڈ کوارٹرس) گپتیشور پانڈے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ صرف ضلع ویشالی میں والدین اور رشتہ داروں سمیت150افراد کو مختلف امتحانی مراکز سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہاں یہ بتانا مناسب ہوگا کہ ویشالی میں میٹرک کے امتحان میں بڑے پیمانے پر نقل نویسی کا کافی چرچہ ہوا ہے ۔ والدین اور رشتہ داروں کے تین تا چار منزلہ عمارتوں پر چڑھنے اور اپنے بچوں کو چٹھیاں فراہم کرنے کے مناظر ٹی وی چینلوں پر پیش کئے گئے تھے ۔ضلع ویشالی کے مہنر علاقہ میں دو مراکز پر اور سہر سہ ونواڈا کے مزید دو مراکز پر امتحانات منسوخ کردئیے گئے۔ اڈیشل ڈائرکٹر جنرل نے کہا مابقی گرفتاریاں ضلع ارریہ، مدھو بنی ، اور دیگر مقامات سے عمل میں لائی گئیں ۔ ویشالی اور نواڈا میں بی پی( بہار ملٹری پولیس) کے اضافی دستوں کو امتحانی مراکز پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ منصفانہ انداز میں امتحانات کا انعقاد عمل میں لایاجاسکے ۔ پانڈے نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ تعلیم کے پرنسپال سکریٹری آر کے مہاجن نے بتایا کہ نقل نویسی سے پاک امتحانات کے انعقاد کی ہدایات کا زبردست اثر ہوا ہے۔ امتحانی مراکز کے باہر عملہ کی تعیناتی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ اور رسپرنٹنڈنٹ پولیس خود پٹرولنگ کررہے ہین ۔ چیف سکریٹری انجنی کمارسنگھ نے تمام ضلع مجسٹریٹس اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے کل شام ویڈیدو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ میٹرک کے امتحان میں نقل نوسی کوروکنے سخت اقدامات کریں ۔

Over 900 held in anti-cheating operation in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں