15/مارچ اسلام آباد آئی اے این ایس
پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے خلاف فی الحال ملوث نہیں ہوگا ۔ یہ بات حکومت کے سینئر عہدیدار نے بتائی ۔ پاکستان مخالف ایران اتحاد میں شرکت نہیں کرے گا جو قائم کیاجارہا ہے ۔ ڈان سنڈے نے عہدیدار کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جسے حکومت سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خصوصی دعوت قرا ر دیا ۔ یہ دعوت سفارتی مشاورت کا ایک حصہ تھی جسے ریاض نے موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع کیا ہے۔ شاہ سلمان کے ساتھ شریف کی بات چیت کے دوران خطہ میں تہران کے اثر و رسوخ کے پھیلاؤ پر سعودی حکومت کی تشویش مرکز موضوع رہی ۔ دیگر مسلم قائدین جن سے شاہ نے گزشتہ ہفتہ ملاقات کی ان میں فلسطینی ، مصری، ترکی کے صدور اور اردن کے شاہ کیع لاوہ امیر کویت و قطر اور متحدہ عرب امارات کے قائدین سے ملاقات کی۔ حکومت نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہے۔ ہم اپنے طور پر مسلم ممالک کے درمیان تنازعات میں ملوث نہیں ہونا چاہتے ۔ یہ بات عہدیدار نے بتائی ۔Pakistan declines to join Saudi Arabia's anti-Iran alliance
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں