پاکستان سے دہشت گرد سرگرمیوں کا سلسلہ جاری - وزارت دفاع ہند کی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-20

پاکستان سے دہشت گرد سرگرمیوں کا سلسلہ جاری - وزارت دفاع ہند کی رپورٹ

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ سرحد کے علاقہ کو خطہ میں دہشت گرد سر گرمیوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا ہے کہ دہشت گردی کا سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال پر امن باہمی تعلقات کے لئے ایک بڑی رکاوت ہے ۔ وزارت دفاع کی سالانہ رپورٹ میں جو2014-15کے لئے جاری کی گئی بحر ہند میں چین کی بڑھتی سر گرمیوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے تاہم جنوبی چین کے سمندر میں متنازعہ حصوں کے پرامن حل کی اپیل کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مسلسل کئی غیر سرکاری عناصر کا اثررسوخ بڑھتا جارہا ہے جہاں شمال مغربی صوبہ سرحد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بناہو اہے۔ پاکستان پر دہشت گردی سے نمٹنے میں منتخب اقدامات کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان شمال مغربی صوبہ سرحد کو خیبر پختونخواہ قرار دیتا ہے لیکن ہندوستان کے سلامی ادارے اسے ہنوز اس کے پرانے نام سے ہی جانتے ہیں ۔اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ افغانستان میں طالبان کو پاکستان کی تائید برقرار ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسند تنظیموں کا پاکستان میں نیٹ ورک ، جموں و کشمیر میں دہشت گرد سر گرمیوں سے مربوط ہے یہی نہیں بلکہ ہندوستان کے دیگر علاقوں میں بھی اس کی وجہ سے دہشت گردی خطرہ پھیلا ہوا ہے ۔ دہشت گردوں کو سرکاری پالیسی کے آلہ کار کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے ۔ جس کی جڑیں پاکستان کے فوجی اداروں میں گہرائی تک پیوست ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی در اندازی میں مدد دینے کے لئے کی جاتی ہے اگرچہ ہندوستان ، پاکستان کے ساتھ پر امن اور امداد باہمی پر مبنی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل سر گرمیاں اس میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل کی یکسوئی کے لئے پابند عہد ہے اور شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کی بنیاد پرمذاکرات کوآگے بڑھانا چاہتا ہے ۔ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے میں اپنے منتخب طریقہ کار کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ چین کے معاملہ میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، بیجنگ کی بڑھتی فوجی طاقت پرنظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ ملک ہندوستان کے بالکل پڑوس میں ہے ۔ وزارت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سلامتی پر پڑنے والے کسی بھی غلط اثر کو روکنے کے لئے درکار صلاحیتوں کو پیداکرنے وقت بہوقت ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

Pakistan continued terrorist activities - Report of the Indian Ministry of Defence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں