حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں - میر واعظ عمر فاروق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-20

حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں - میر واعظ عمر فاروق

اعتدال پسند حریت کانفرنس کے صدر نشین میر واعظ عمر فاروق نے آج مرکز کی بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے ساتھ بات چیت آمادگی ظاہر کی ہے، بشرطیکہ وہ سابق وزیر اٹل بہاری واجپائی کی پالیسی کا احیاء کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ میر واعظ عمر فاروق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اگر واجپائی کی پالیسی کا احیاء کیاجائے تو کئی راہیں کھل سکتی ہیں لیکن ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا حکومت اس پالیسی کے احیاء اور ایک پروگرام کے ساتھ سامنے آنے کے لئے تیار ہے ؟ اگر ایسا کوئی پروگرام بنایا گیا تو ہماری جانب سے مثبت رد عمل ظاہر کیا جائے گا۔ اس مطالبہ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ حریت کو بات چیت کے لئے آگے آنا چاہئے ، میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ فیصلہ حکومت ہند کو کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہی اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح حریت اور پاکستان اور دوسرے فریقوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے ہمارا موقف واضح ہے کہ ہم بات چیت کے حق مین ہے ۔ پہلے اس الجھن کو دور کرنا چاہئے کہ کیا نئی دہلی سنجیدگی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ اب بھی افسپا کئی مسائل ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ اگر ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اور پہل کی گئی تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے ۔ اب تک ایسی کوئی پہل نہیں ہوئی ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہندوستان و پاکستان کو وزیر اعظم کی سطح پر بات چیت شروع کرنی چاہئے ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے دیر پا حل کی تلاش میں حیرت کی جانب سے مکمل مدد کا یقین دلایا ۔ میر واعظ عمر فاروق نے تنظیم کی ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم ہنودستان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور خطہ میں امن و استحکام کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے احیاء کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ خواہش بھی رکھتے ہیں کہ بات چیت کو سیاسی سطح بالخصوص وزیر اعظم کی سطح پر لے جایاجائے ۔ ہم دونوں حکومتوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ حیرت مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی تلاش میں مکمل مدد کرے گی ۔ اس میٹنگ میں اکزیکٹیو کونسل، جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے قائدین نے شرکت کی ۔ میر واعظ عمر فاروق نے ریاست میں تشکیل حکومت خارجہ سکریٹری ایس جئے شنکر کے دورہ پاکستان کے پس منظر میں موجودہ سیاسی صورتحال اور یوم پاکستان کے سلسلے میں حریت قیادت کو پاکستانی ہائیکمشنر کی دعوت کے بارے میں غور کے لئے یہ اجلاس طلب کیا تھا۔

Mirwaiz ready to discuss JK govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں