پاکستان کے شاہین - III میزائل کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

پاکستان کے شاہین - III میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج زمین سے زمین پر ضرب لگانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو2750کلو میٹر کے فاصلہ پر نیو کلیر اور روایتی وارہیڈس کے ساتھ ضرب لگانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ مزائیل ، ہندوستان کے بیشتر شہروں کا احاطہ کرنے کا اہل ہے ۔ پاکستانی افواج نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شاہینIIIکے آزمائشی تجربہ کا مقصد ڈیزائن اور تکنیکی پیمانوں کے مطابق اسلحہ نظام کو قابل اعتماد بنانا ہے ۔ شاہینIIIکی کامیاب لانچنگ تقریب میں اسٹریٹیجک پلانس ڈیویژن اسٹرٹیجگ فورسیز اور فوجی اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرس نے شرکت کی اور اس کا مشاہدہ بھی کیا۔ تجربہ بحر عرب کے ایک مخصوص مقام پرہوا ۔ اسٹراٹیجیک فورسیز اور فوجی اداروں کے سائنسداں اور انجینئرس نے شرکت کی اور اس کا مشاہدہ بھی کیا ۔ تجربہ بحر عرب کے ایک مخصوص مقام پر ہوا ۔ اسٹریٹیجک پلانس ڈیویژن کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹنٹ جنرل زبیر محمود حیات نے اس تجربہ کو پاکستانی فوج کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ۔ محمود حیات نے تجرباتی لانچنگ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تاریخی اہمیت کے حامل سنگ میل کو پار کرلیا ہے ۔۔انہوں نے تجربہ کو کامیاب بنانے میں شامل سائنسدانوں کے حوصلوں اور ان کی تندہی کے علاوہ ان کی تکنیکی صلاحیتوں کی ستائش بھی کی ۔ انہوں نے کسی بھی حملہ کے خلاف پاکستان کی سیکوریٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق اسٹریٹیجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اسٹریٹیجک فورسیز کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے بھی شاہینIIIکے تجربہ کو کامیاب بنانے میں شامل ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ گزشتہ ماہ پاکستان نے ایک اور مزائیل کا تجربہ کیا تھا جو350کلو میٹر کے فاصلہ تک نیو کلیر وار ہیڈس کے ساتھ نشانہ پر ضرب لگانے کی صلاحیت کا حامل تھا ۔ اس موقع پر فوج نے یہ وضاحت کی تھی کہ رعد میزائل پاکستان کی دیرینہ فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہے جو زمین کے علاوہ سمندر میں بھی دشمنوں سے مقابلہ کا اہل ہے ۔ اس میں انتہائی پیچیدہ کروز ٹکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا ہے ۔ دنیا میں گنتی کے چند ہی ایسے ممالک ہیں جو کروز ٹکنالوجی کے استعمال سے میزائل بنانے کی صلاحیت کے حامل ہیں ۔

Pakistan conducts successful test launch of Shaheen-III

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں