سلمان تاثیر قتل کیس - ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

سلمان تاثیر قتل کیس - ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار

اسلام آباد
رائٹر
پاکستان کی ایک عدالت نے صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کے قتل پر ممتاز قادری کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممتاز قادری کی اپیل کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزائے موت کو کالعدم قرار دیا ہے ۔ جب کہ302کے تحت دی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس نور الحق قریشی کی زیر قیادت دور کنی بنچ نے پیر کو اس درخواست پر فیصلہ سنایا ۔ اس سے قبل11فروری کو عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ خیال رہے کہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر ملک کے ناموس رسالت ؐ قانون میں اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقدمہ میں پیچیدگیاں پیدا ہوجائیں گی ۔ سلمان تاثیر کو4جنوری2011کو ان کی حفاظت پر مامور پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس سے تعلق رکھنے والے ممتاز قادری نے گولیاں مارکر ہلاک کردیا تھا ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یکم اکتوبر2011کو اس مقدمہ میں اعتراف جرم کرنے والے ممتاز قادری کو موت کی سزا سنائی تھی ۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجرم کی درخواست پر سزائے موت پر عمل در آمد روک دیا تھا اور اب عدالت میں سزاکے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے ممتاز قادری کی سزا پر عمل درآمد کے خلاف تو ابھی تک عدالت عالیہ میں درخواست دائر نہیں کی لیکن سزا کے خلاف اپیل کی سماعت میں سرکاری وکیل پیش ہوتے رہے ہیں ۔ اس مقدمہ میں ممتاز قادری کی جانب سے اپیل کی پیروی کرنے والوں میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف اور اسی عدالت کے سابق جج میاں نذیر احمد بھی شامل ہیں ۔

Taseer murder case: IHC upholds Mumtaz Qadri's death sentence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں