فن لینڈ میں سرکاری ریڈیو پر قرآن کی تلاوت و ترجمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

فن لینڈ میں سرکاری ریڈیو پر قرآن کی تلاوت و ترجمہ

ہیلسنکی
یو این آئی
فن لینڈ میں جہاں مسلمانوں کی آبادی50تا60ہزار کے درمیان ہے ، سرکاری ریڈیو نے اپنی نشریات میں قرآں کریم کی باترجمہ تلاوت و تبصرے کا ایک سلسلہ وار پروگرام شروع کیا ہے تاکہ اس ملک میں مسلمانوں کی ثقافت کی بابت عوامی لا علمی دور ہو اور ایک دوسرے کی تہذیب سے صحیح واقفیت کی راہ ہموار ہو ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ملک کے سرکاری ریڈیو چینل وائی ایل ای پر قرآن کی تلاوت اور اس کے ترجمے اور تبصرے کو نشر کرنے کا یہ سلسلہ جو آج سے شرو ع ہوگیا ہے ، عام لوگوں کو اسلامی تعلیمات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گا ۔ مجموعی طور پر60قسطوں والے اس نشریاتی پروگرام میں اسلام سے متعلق ہر پروگرام نصف گھنٹہ کا ہوگا، جس میں فن لینڈ کی زبان میں قرآن مجید کے ترجمہ کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر تفسیر بھی شامل کی گئی ہے ۔ یہ وضاحتی تبصرے فن لینڈ کی مقامی زبان میں قرآن مجید کے مترجم اور فن لینڈ کی اسلامک سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے امام انس ہجارے کے ہوں گے ۔

Finnish radio show to recite Holy Quran

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں