خلیجی ممالک میں بھرتی کے لئے سرکاری ایجنسیوں کے توسط سے کیرالا کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-07

خلیجی ممالک میں بھرتی کے لئے سرکاری ایجنسیوں کے توسط سے کیرالا کے اقدامات

ترواننتاپورم
آئی اے این ایس
حکومت کیرالا نے بیرون ملک مقیم؍کارکرد کیرالائی باشندوں کے لئے آج متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں ایک این آر آئی کمیشن کا قیام بھی شامل ہے ۔ مختلف قریبی ممالک میں کیرالا کے باشندوں کی بھرتی، سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ شروع کرانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ یہ اعلان آج ریاستی گورنر پی سدا شیوم نے ریاستی اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقیم کیرالائی باشندوں( این آر کے) کی جان و مال کے خلا ف فوجداری جرائم اورویزا فرایب واقعات آج ایک بہت سنگین مسئلہ بن گئے ہین ۔ میری حکومت نے ایسے کیسوں سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے ایک این آر آئی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ میری حکومت نے مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں حکومت کی ایجنسیوں کے ذریعہ بھرتی کے اقدامات بھی شروع کئے ہیں۔ یہاں یہ بات بتا دی جائے کہ سال گزشتہ، گورنر کیرالا کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد ریاستی اسمبلی سے سدا شیوم کا یہ پہلا خطاب تھا ۔ تاہم جیسے ہی سدا شیوم جاریہ سال کے لئے حکومت کی پالیسیوں پر اظہار خیال کے لئے اٹھے تو بائیں بازو کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔ جب ریاستی گورنر اظہار خیال کررہے تھے، ٹھیک اسی وقت قائد اپوزیشن وی ایس اچھوتا نندن اپنی نشست سے اٹھے اور گڑ بڑ میں کچھ سنائی نہیں دیا جاسکا ۔ گورنر نے مسکراتے ہوئے چند سکنڈس کے لئے توقف کیا اور پھر اپنا خطبہ پڑھنا شروع کردیا ۔ بائیں بازو کے سارے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ بائیں بازو کی اپوزیشن جماعتوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ کیرالا کے ’’داغدار‘‘ وزیر فینانس کے ایم مانی کو آئندہ 13مارچ کو ان کا 13واں بجٹ پیش کرنے نہیں دیں گے ۔ (بار اسکام کیس) میں مانی کو بحالت موجودہ ویجلنس تحقیقات کا سامنا ہے ۔ سدا شیوم نے اپنے خطبہ میں کہاکہ غیر مقیم کیرالائی باشندوں نے بیرون ملک رہ کر اس ریاست کی جو خدمت انجام دی ہے اس کے لئے کیرالا ، ان کا حد درجہ شکر گزار ،مرہون منت ہے۔ غیر مقیم کیرالائی باشندے ، بہ اعتبار مجموعی90ہزار کروڑ روپے، کیرالا کو بھیجتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گزشتہ30ستمبر کو مختلف مالیاتی اداروں میں غیر مقیم کیرالائی باشندوں( این آر کے) کے ڈپازٹس97,400کروڑ روپے تھے ۔ کے سی زکریا اور ایس ایر وڈیارا جن کے سنٹر برائے ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز کی تازہ ترین اسٹڈی میں انکشاف کیا گیا کہ2014میں کیرالا کے امیگریٹس کی تعداد23.63لاکھ تھی جن میں سے90فیصد تعداد ، مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم کارکرد ہے ۔ یہاں یہ بات بتا دی جائے کہ پنجاب ملک کی وہ واحد ریاست ہے جس میں این آر آئی کمیشن قائم کیا گیا ہے اور کیرالا نے پہلے ہی اس کی کارکردگی اسٹڈی شروع کردی ہے ۔ مانی آئندہ جمعہ کو آئندہ مالیاتی سال کا بجٹ اسمبلی میں پیش کریں گے ۔ توقع ہے کہ اس موقع پر کیرالا کے این آر آئی کمیشن کے قیام کا رسمی اعلان کیا جائے گا ۔ اس کمیشن کاموقف ایک نیم عدالتی ادارہ کا ہوگا ۔ غیر مقیم کیرالائی باشندے، وکلاء کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں اور یہ وکلاء ، ان باشندوں کی جانب سے کمیشن کے سامنے ان کی پیروی کرسکتے ہیں ۔

Kerala to set up NRI Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں